بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی پورے خطے کے لئے خطرناک ہے‘افتخار علی ملک ، انجینئر دارو خان اچکزئی

پوری قوم عمران خان کی قیادت میں متحد اور کسی بھی مہم جوئی کیساتھ مؤثر طریقے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، صدر سارک چیمبر

ہفتہ 23 فروری 2019 14:23

بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی پورے خطے کے لئے خطرناک ہے‘افتخار علی ملک ، انجینئر دارو خان اچکزئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے پلوامہ حملے کے تناظر میں بھارت کی طرف سے دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کے مابین مسلسل، منظم اور نتیجہ خیز مذاکرات کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ کشیدگی پورے خطے کے لئے خطرناک ہے۔

ہفتہ کو فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی کی قیادت میں ملک بھر کے تاجروں کے اعلی سطحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پڑوسی ممالک خاص طور پر بھارت کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر تعلقات ہماری ترجیح ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے، بین الاقوامی برادری کو بھی اس مسئلے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہئے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطے میں بے چینی کا باعث ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پائیدار امن کے لئے نیک نیتی کے ساتھ اعتماد سازی کے اقدامات دوبارہ شروع کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی چیلنجوں اور مجبوریوں کے باوجود معیشت اور پائیدار ترقی کے اہداف کو سارک ممالک کے لئے سب سے اہم ایجنڈا ہونا چاہیئے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف متحد ہے اور کسی بھی مہم جوئی کے ساتھ مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی دفاع، سلامتی اور جامع معاشی منصوبہ بندی کے لئے اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مل بیٹھنا چاہیئے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر دارو خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی طاقت بننے کے لئے تمام وسائل موجود ہیں جس کیلئے منصوبہ بندی اور خلوص نیت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے بڑے معدنی وسائل اقتصادی مشکلات سے چھٹکارا پانے میں مددگار ہو سکتے ہیں، امید ہے کہ عمران جنوبی ایشیا میں تجارت اور صنعت کے فروغ دینے کے لئے اپنی بہترین لیڈرشپ کی صلاحیتوں اور دستیاب وسائل کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں، تجارتی شراکت داری فروغ پا رہی ہے اور کاروباری بلاک قائم ہو رہے ہیں، لہذا ہمیں بھی خطے میں تجارت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام ہمسایہ ملک اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

انہوں نے اس ضمن میں یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک کی کاوشوں کو سراہا جو بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور سارک ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لئے ہمہ تن مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام کاروباری برادری ان پر فخر کرتی ہے کہ انہوں نے بطور صدر لاہور چیمبر، صدر ایف پی سی سی آئی اور موجودہ عہدے کے دوران ایک پیسے کی تنخواہ یا مراعات نہیں لیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی