کشیدہ تعلقات ، پاک بھارت واہگہ بارڈر سے تجارت تاحال معطل

ٹرکوں اورٹرالرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، دوردرازعلاقوں سے یہاں پہنچے ہیں اور سامان سے لدے ٹرک چھوڑکرجا بھی نہیں سکتے، ڈرائیورز دس روز سے پاکستان سے کوئی بھی مال بھارت نہیں جاسکا ہے، وزارت تجارت

ہفتہ 23 فروری 2019 21:09

کشیدہ تعلقات ، پاک بھارت واہگہ بارڈر سے تجارت تاحال معطل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے سبب واہگہ بارڈر سے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی تجارت بھی تاحال معطل ہے۔بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث واہگہ بارڈر پرموجود ٹرکوں اورٹرالرز کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تجارت کی بندش سے واہگہ بارڈر پر12 روزسے سامان سیلدے ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔

پاکستان سے بھارت جانے کیلئے سیمنٹ، کیمیکلز، پتھر اورکھانے پینے کی اشیا سے لدے ہیں۔پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر گرایا اور تجارت کے ساتھ ساتھ سرحد بھی بندکردی جس سے ٹرک ڈرئیورز اور تاجر مشکلات کا شکارہیں۔پاکستان کی طرف کھڑے ٹرک ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ دوردرازعلاقوں سے یہاں پہنچے ہیں اور سامان سے لدے ٹرک چھوڑکرجا بھی نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ دس روز سے پاکستان سے کوئی بھی مال بھارت نہیں جاسکا ہے۔ملک کے مختلف حصوں سے آئے ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ سرحد بندی کے سبب انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی سے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی تجارت بھی متاثر ہوئی ہے۔ بھارت نے پاکستانی اشیا پر ڈیوٹی میں 200 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

سال 2017 اور18 کیدوران پاکستان سے بھارت کے لیے برآمدات کاحجم 48 کروڑ85 لاکھ ڈالر رہا جو ڈیوٹی میں 200 فیصد اضافے سے کم ہوسکتا ہے۔پاکستان کی طرف سے پھل، سبزیاں، سیمنٹ، کیمیکلز اور دیگر اشیا بھارت بھیجی جاتی ہیں جب کہ بھارت سے پاکستان کو ٹماٹر، گوبھی، چینی، آئل کیک، پٹرولیم آئل، کاٹن، ٹائراور ربڑ سمیت 137 اشیا برآمد کی جاتی ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی تجارت زیادہ تر واہگہ بارڈ سے ہوتی ہے جو بھارتی ہٹ دھرمی کے سبب متاثر ہوگئی ہے اور دونوں جانب تاجروں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ