پاک قطر فیملی تکافل بیلجیئم کی کمپنیEnsur کوتکافل ایڈوائزری سروسزفراہم کرے گی

جمعرات 28 فروری 2019 16:23

پاک قطر فیملی تکافل بیلجیئم کی کمپنیEnsur کوتکافل ایڈوائزری سروسزفراہم کرے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2019ء) پاک قطر فیملی تکافل نے برسلزبیلجیئم میں واقع ایک پراجیکٹ مینجمنٹ کمپنی Ensurکے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پاک قطر فیملی اس کمپنی کو انشورنس کے حوالے سے مشاورتی خدمات فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ Ensurبیلجیئم اور اس کے اردگرد کے ممالک میں تکافل انشورنس متعارف کروانے کے مواقع کا جائزہ لے رہی ہے اور ریگولیٹری کی ضروریات، مالی بہائواور گورننس سے متعلق معاملات پر ماہرانہ نقطئہ نظر حاصل کرنا چاہتی ہے۔

اس حوالے سے پا ک قطر فیملی تکافل کو انڈسٹری پر گہری نظر اور مہارت رکھنے کی وجہ سے بطور پارٹنر منتخب کیا گیا ہے۔اس حوالے سے دونوں کمپنیوں کے مابین پہلی کامیاب ویب کاسٹ منعقد کی جاچکی ہے جبکہ مستقبل قریب میں ایسی متعدد ویب کاسٹ ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پاک قطرفیملی تکافل اسلامک فنانس انڈسٹری کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل ٹیکنالوجی پر مبنی شریعہ کمپلائنٹ کمپنی ہے جو پاکستان میں 2007سے تکافل کی جدید سلوشنز فراہم کررہی ہے۔

پاک قطر فیملی تکافل ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی تکافل کمپنی ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل سیکیوریٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈ اور اس کی نگرانی میں کام کررہی ہے۔ کمپنی کا مفتی محمد تقی عثمانی کی سربراہی میں ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے۔یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔

کمپنی کو جے سی آر ۔وی آئی یس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی اور پاکستان کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے مستحکم آئوٹ لُک کے ساتھ "A+" ریٹنگ جاری کی ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کا ویژن ہر فرد کو تکافل کے ذریعے مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ کمپنی کے شیئرہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی اور قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک شامل ہیں۔

پاک قطر فیملی تکافل نے بینکنگ چینلز کے ذریعے تکافل پالیسی کی ڈسٹری بیوشن کیلئے جرمن بیسڈ لائف انشورنس کمپنی ایف ڈبلیو یو اے جی (FWU AG) کے ساتھ بینکا تکافل معاہدہ کر رکھا ہے۔پاک قطر تکافل کمپنی کا ملک کے 60سے زائد شہروں میں 70سے زائد برانچزکے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا تکافل برانچ نیٹ ورک ہے۔اس کے علاوہ ملک کے 200سے زائد شہروں کی 3500سے زائد بینک برانچز بینکا تکافل کی پراڈکٹس فراہم کررہی ہیں۔

7لاکھ سے زائد انفرادی اور 950 سے زائد کارپوریٹ ممبران کو تکافل خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی ٹیکنالوجی کی ترقی پر یقین رکھتے ہوئے تمام ڈیجیٹل ذرائع جدید ویب پورٹلز اور اور موبائل ایپلی کیپشنز کے ذریعے 24گھنٹے صارفین کے ساتھ رابطے میں رہتی ہے۔پاک قطر فیملی تکافل کئی سالوں سے گلوبل اسلامک فنانس، ایف پی سی سی آئی، آئی ایف این اور آر ٹی سی اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈزاور آئی ایف این سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بہترین تکافل کمپنی کا ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند