ڈاؤلینس نے پاور فل انورٹر ایئر کنڈیشنرز کی نئی سیریز متعارف کرا دی

جمعرات 14 مارچ 2019 19:31

ڈاؤلینس نے پاور فل انورٹر ایئر کنڈیشنرز کی نئی سیریز متعارف کرا دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) قابل بھرسہ ہوم اپلائنسز میں ڈاؤلینس پاکستان کا ممتاز برانڈ ہے۔ سنہ 1980 ء میں قائم ہونے والے اس ادارے کو اپلائنسز کے عالمی لیڈر آرشلک کابین الاقوامی تعاون بھی حاصل ہے۔ڈاؤلینس نے اب پاور فل ایئر کنڈیشنرز کی نئی سیریز متعارف کرائی ہے جس میں جدید ترین انورٹر ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں۔

یہ ٹیکنالوجیز بجلی کے استعمال میں سالانہ 30,000 روپے تک کی بچت کے ساتھ زبردست کارکردگی یقینی بناتی ہیں۔ ایئر کنڈیشنرز کی یہ دلکش رینج چار مختلف ماڈلز پر مشتمل ہے جو پاور کون انورٹر ( Powercon Inverter)، انرکون انورٹر ( Enercon Inverter)، اسپرنٹر انورٹر ( Sprinter Inverter) اور کروز پرو انورٹر ( Cruise Pro Inverter) کے نام سے دستیاب ہیں۔انتہائی جدید، ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے ساتھ ان ایئر کنڈیشنرز میں گیس لیکیج ڈیٹیکشن Gas-Leakage Detection )) کا فیچر اور 100 فیصد تانبے کے کنیکٹنگ پائپس ( connecting pipes ) استعمال کیے گئے ہیں جو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں اور آگ لگنے سے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

وولٹیج کی وسیع رینج کا استحکام (150V-260V) انہیں اعلیٰ کارکردگی کی حامل پروڈکٹس بناتا ہے۔ پاور کون انورٹر (Powercon Inverter) سیریز کو دور تک ٹنڈکک پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔ اس کا گولڈ فن(Gold-Fin) پرزہ پروڈکٹ کو زنگ لگنے اور گلنے سے محفوظ رکھتا ہے اور اس کی زندگی طویل بناتا ہے۔ اس پروڈکٹ میں ریفریجرینٹ لیکیج ڈیٹیکشن (Refrigerant-Leakage Detection) فیچر ،آگ لگنے سے محفوظ بنانے کے لیے کنٹرول باکس ( Fir-Proof Control Box) کی فراہمی کے علاوہ اعلیٰ کارکردگی کی حامل ٹیوبنگ (tubing)اور ہیٹ اینڈ کول فنکشنز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

پاور کون انورٹر ایئر کنڈیشنرز1.0 ٹن، 1.5 ٹن اور.0 2 ٹن کی گنجائش میں دستیاب ہیں۔ انرکون انورٹر ( Inverter Enercon ) سیریز میں ایلیگینٹ گلاس ڈیزائن ( Eelegant-Glass Design) کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا حامل کولنگ سسٹم، وولٹیج کی وسیع رینج کا استحکام، اعلی کارکردگی رکھنے والی ٹیوبنگ شامل ہیں جو ہیٹ ٹرانسفر ایریا میں اضافہ کرتے ہیں اور کولنگ اینڈہیٹنگ کی کاردگی بڑھاتے ہیں۔

اس کا گولڈ فن پرزہ زنگ لگنے اور گلنے سے تحفظ یقینی بناتا ہے۔ یہ ماڈل بھی 1.0 ٹن، 1.5ٹن اور 2.0 کی گنجائش میں دستیاب ہے۔اسپرنٹر انورٹر(Sprinter Inverter ) سیریز بھی ڈاؤلینس کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا حامل یونٹ ہے جو فوری ٹھنڈک(Quick Cooling) اور طویل فاصلے تک ہوا پہنچانے، پائیداری ( Durability)اور تحفظ ( Safety)کا نظام موجود ہے۔اس میں بھی دستیاب آٹو ریفریجرینٹ- لیکیج ڈیٹیکشن(Auto-Refrigerant Leakage Detection) اور آگ لگنے سے محفوظ رکھنے کے لیے کنٹرول سسٹم (Fire-Proof Control System ) اسے پوری فیملی کے لیے محفوظ بناتے ہیں۔

یہ یونٹ 0.75 ٹن، 1.0 ٹن اور 1.5 ٹن کی گنجائش میں دستیاب ہے۔ڈاؤلینس کی جانب سے ایک اور شاہکار کروز پرو انورٹر ( Cruise Pro Inverter) سیریز ہے۔یہ ماڈل پریمیم، بڑے انڈور ڈیزائن اور ایلیگینٹ گلاس ( Elegant-Glass) سے مزین ہے جب کہ دور تک ہوا پہنچانے ( Long-Air Throw ) کا نظام فوری کولنگ کو یقینی بناتا ہے۔ اس کا سیلف-کلیننگ ایواپوریٹر (Self-Cleaning Evaporator) فنکشن پروڈکٹ کی دیکھ بھال کو مسائل سے پاک بناتا ہے۔

کروز پرو انورٹر سیریز 1.0ٹن، 1.5ٹن اور 2.0 ٹن کی گنجائش میں دستیاب ہے۔ ایئر کنڈیشنرز کی اس نئی رینج کے بارے میں ڈاؤلینس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، حسن جمیل نے کہا:’’ ڈاؤلینس-آرشلک کے لیے یہ فخر کا موقع ہے کہ ہم نے انورٹر ایئر کنڈیشنرز کی انتہائی جدید رینج متعارف کرائی ہے جو بے مثال کاردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔‘‘ان کی بات آگے بڑھاتے ہوئے، کیٹگری ہیڈ فار ایئر کنڈیشنرز، سلیمان طارق نے کہا:’’نئی رینج کولنگ اور ہیٹنگ کے لیے لاجواب کارکردگی اور ساتھ ہی توانائی میں بھی زبردست دیتی ہے۔

ان پروڈکٹس میں ماحول دوست میٹریل اور ریفریجرینٹس استعمال کیے گئے ہیں تاکہ نقصان دہ اخراج کو روکا جا سکے۔ لہٰذا ان خوبیوں کے پیش نظر، صارفین کو یہ انورٹر سیریز لازماً خریدنا چاہیی!!‘‘قابل بھروسہ اور ماحول دوست برانڈ ہونے کی وجہ سے ڈاؤلینس متنوع پروڈکٹ لائنز پیش کرتا ہے جو تین مختلف فنکشنز پیش کرتی ہیں؛ فوڈ کیئر، فیبرک کیئر اور ہوم کیئر۔ پاکستان میں ڈاؤلینس کے اپلائنسز تین فیکٹریوں میں تیار کیے جاتے ہیں اور ملک بھر میں موجود ریٹیل اور سروس نیٹ ورک کے ذریعے فروخت کیے جاتے ہیں۔ ان اپلائنسز میں ریفریجریٹرز، فریزرز، مائیکروویو اوونز، اسمال کچن اپلائنسز، واشنگ مشینز اور ایئر کنڈیشنرز شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل