اے سی سی اے اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر پاکستان میں اسٹارٹ اپس اور جدت کے فروغ کے لیے پر عزم

جمعہ 15 مارچ 2019 21:57

اے سی سی اے اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر پاکستان میں اسٹارٹ اپس اور جدت کے فروغ کے لیے پر عزم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) Helen Brand OBE، چیف ایگزیکٹو-اے سی سی اے (دی ایسوسیشن آف سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس ) نے پاکستان کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی کے مرکز نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کا خصوصی دورہ کیا جہاں ان کو پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی سے متعلق تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اس موقع پر پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور اے سی سی اے جیسے اداروں کی معاونت سے ملک میں جاری ڈیجیٹل اقدامات پر زوہیز خالق ، ممبر وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے آٹی اینڈ ٹیلی کام اور بانی پارٹنر ٹیم اپ اور پراجیکٹ ڈائیر یکٹر این آئی سی ، پر ویز عباسی نے دیگر سینئر نمائندوں کے ساتھ ملکی ترقی پر روشنی ڈالی ۔

Helen Brand OBE، چیف ایگزیکٹو-اے سی سی اے نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ اے سی سی اے ممبرز پاکستان میں این آئی سی کے ساتھ مل کر اسٹارٹ اپس کے فروغ دیتا رہے گا ۔

(جاری ہے)

اے سی سی اے پاکستان میں کاروبار کے فروغ کے لیے اپنی ماہر انہ معاونت کو اسی طرح جاری رکھنے کا عز م رکھتا ہے ۔ نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں انٹر پرینیورز سے گفتگو کرتے ہوئے Helen Brand OBE، چیف ایگزیکٹو-اے سی سی اے نے کہا -کہ کسی بھی کاروبار میں مالی منصوبہ سازی کے لیے ہمیشہ ماہرانہ مشاورت ہے لینا لازمی ہوتا ہے کیونکہ اس مشاورت کی وجہ سے کاروبار کے آغاز اور فروغ میں آسانی پیدا ہوتی ہے "اس دورے کے دوران Helen کے ساتھ اے سی سی اے کی سینئر مینجمنٹ نے بھی شر کت کی جن میں سجید اسلم ، ہیڈ آف اے سی سی اے پاکستان اور اسد حمید خان ، ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ اے سی سی اے بھی شامل تھے ۔

نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں مختلف اسٹارٹ اپس کو ر ہنمائی فراہم کرتے ہوئے ، ہیڈ آف اے سی سی اے پاکستان ، سجید اسلم نے تمام انٹر پرینیورز کو این آئی سی اور اے سی سی اے کی شراکت داری میں اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں مشاورت حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے بتایا کہ اے سی سی اے پاکستان میں جدت اور انٹر پرینیور شپ کو فروغ دینے کی اپنی کوششوں کو مسلسل جاری ر کھے گا ۔ -Helen Brand OBE پاکستان میں لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ میں خصوصی شرکت کے لیے تشریف لائی ہیں ۔ اے سی سی اے نے اس سمٹ کے ساتھ بطور Knowledge Partner شراکت داری قائم کی ہے جہاں دنیا بھر سے ایوارڈ یافتہ کاروباری رہنمائوں کی تحقیقات کو پیش کیا گیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ