پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا قطر فنانشل سینٹر کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاداشت پر دسخط

پیر 18 مارچ 2019 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) اور قطر فنانشل سینٹر کے درمیان ایک مفاہمت کی یاداشت پر دسخط کیے گئے ہیں جس کے تحت دونوں ادارے کاروبار کی ترقی کے مختلف اقدام پر ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کرینگے۔ مفاہمت کی یاداشت پر دسخط پاکستان قطر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کانفرنس کے افتتاح کے ساتھ کیا گیا۔

قطر فنانشل سینٹر دنیا کے ِنمایاں اور تیزی سے ترقی کرنے والے آن شور بزنس اور فنانشل مراکز میں سے ایک ہے۔اس معاہدہ کے تحت پی ایس ایکس اور قطر فنانشل سینٹر جن اقدام پراشتراک کرینگے ان میں دو طرفہ بزنس ڈیویلپمنٹ کے مواقعوں کی ترقی، فنانشل پروڈکٹس کی باہمی کراس سیلنگ (cross-selling) کی سہولت کاری، پاکستان اور قطر کی کمپنیوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولت کاری اور اس کے ساتھ ساتھ کراچی یا پاکستان کے کسی دوسرے بڑے شہر میں ایک عالمی فنانشل سینٹر کے قیام کے امکان کی جان کاری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

معاہدہ کی تقریب حکومت پاکستان کے کامرس، ٹیکسٹائل، انڈسٹری ،پروڈکشن اور انوسٹمنٹ کے مشیر جناب عبدل رزاق دائود، قطر کے کامرس اور اندسٹری کے وزیر عزت مآبعلی بن احمد الاخواری، بورڈآف انوسٹمنٹ ، حکومتِ پاکستان کے چیئرمین جناب ہارون شریف اور پاکستان اور قطر سے اہم کار وبار ی افرادکی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ پر دسخط کی تقریب میں اس کے علاوہ پی ایس ایکس کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب رچرڈ مورین (Richard Morin)اور قطر فنانشل سینٹر اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یوسف محمد الا جیدا موجود تھے۔

پی ایس ایکس کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب رچرڈ مورین نے کہا کہ مفاہمت کی یہ یاداشت پی ایس ایکس اور قطر فنانشل سینٹر کے درمیان پچھلے کئی مہینوں میں ہونے والی بات چیت کو جاری رکھنے اور اس کوباقاعدہ ایک شکل دینے اور معاونت کے ٹھوس اقدامات کی طرف بڑھنے کا فریم ورک فراہم کرتی ہے۔یہ معاہدہ ہمارے دو اداروں کے درمیان تعاون نہ صرف ہمارے دو ممالک کے انفرادی فنانشل سیکٹرز کے لیے مفید ہو گا بلکہ دوسرے سیکٹرز میں دو طرفہ سرمایہ کاری کی سہولت کاری اور ترویج میں مدد فراہم کرے گا۔

قطر فنانشل سینٹر اتھا رٹی کے سی ای او نے کہا کہ ہمیں اعتماد ہے کہ یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ ایک ا ہم معاہدہ ہے اس سے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے بڑھ کرتعاون کی سہولت کاری ہو گی۔پاکستان قطر فنانشل سینٹر کی حالیہ اعلان کردہ حکمت عملی کے ہدف کی بنیادی مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور ہمارے نیو ایمریجنگ بیلٹ انشی ایٹیو (New Emerging Belt Initiative) کا لازمی حصہ ہے۔

یہ معاہدہ ہماری اس اہم مارکیٹ سے وابستگی کو مزید تقویت دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک قابل قدر ادارہ ہے اور دنیا کی انتہائی کارکردگی دکھانے والی اسٹاک مارکیٹوں میں سے ایک ہے جو کہ یقینا پاکستانیمنڈی کی شاندار ترقی اورموجود مواقعوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ہم اس پارٹنرشپ کے نتیجے سے حوصول شدہ انتہائی کامیابیو ں کے مستقبل کی جانب دیکھتے ہیں۔

قطر فنانشل سینٹر ایک آن شور مرکزہے جو کہ رجسٹرڈ کمپنیوں کو مسا بقتی فاہدے فراہم کرتا ہے جن میں انگلش کامن لاء پر قائم لیگل انوائرمنٹ کے اندر رہتے ہو ئے کام کرنے، کسی بھی کرنسی میں ٹریڈ کرنے کا حق ، 100فیصد بیرونی ملکیت، 100فیصد منافع باہرلے جانے کی چھوٹ، مقامی طور پر سورسڈ منافع پر 10فیصد کارپوریٹ ٹیکس اور 70سے زاہد ممالک کے ساتھ دوہرے ٹیکس سے بچائو کا ایگرمینٹ نیٹ ورک شامل ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک پبلکلی لسٹد کمپنی ہے جو کہ اپنے منسلک اداروں ۔نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان اور سینٹرل ڈیپازیٹوری کمپنی ۔ سے مل کر پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کو آپریٹ اور ڈیویلیپ کرتی ہے۔یہ 546کمپنیوں کی اسکیوریٹیز ، سنگل اسٹاک اور انڈکس فیوچرز کے ساتھ ساتھ فکسڈ انکم اسکیوریٹیز کو لسٹ اور ٹریڈ کرتی ہے۔پی ایس ایکس سرمایہ کاروں ، ایشو ورزاور تمام اسٹیک ہولڈرز کے فاہدے کے لیے کیپیٹل فارمیشن کی سہولت کاری کے لیے ایک جائز، شفاف اور مستعدمارکیٹ فراہم کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی ترقی میں حصہ دار ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu