برآمدات میں مستحکم بنیادوں پر اضافہ موجودہ حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے،میاں زاہد حسین

․برآمدی سیکٹر کی ترقی کے لئے مزید عملی اقدامات ناگزیر ہیں، برآمدات میں اضافہ 2ارب ڈالر سے بھی کم ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

پیر 18 مارچ 2019 17:36

برآمدات میں مستحکم بنیادوں پر اضافہ موجودہ حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹر یل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل ایف پی سی سی آئی کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کے باعث پاکستان کی معاشی اشارے بہتر ہوتے نظر آرہے ہیں،ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً12فیصد اضافہ ہوا ہے ، رواں سال کے 8ماہ کے دوران 14.3ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصوال ہوئیں ہیں۔

جاری اکائونٹ خسارہ 29ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچا۔ فروری 2019میں جاری اکائونٹ خسارہ خام تیل کی قیمتوں میںفروری 2018کے مقابلے میں 32ڈالر فی بیرل اضافہ کے باوجود 72فیصد کم ہوکر 356ملین ڈالر ہوجوگزشتہ سال فروری میں 1280ملین ڈالر تھا۔

(جاری ہے)

تجارتی خسارہ رواں مالی سال کے 8ماہ کے دوران 11فیصد کم ہوکر 21.5ارب ڈالر ہواجو گزشتہ مالی سال کے اس دوران 24.2ارب ڈالر تھا۔

میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میںکہا کہ موجودہ حکومت کی برآمدی سیکٹر کو کئی مراعات دئے جانے کے وعدوں کے باوجود برآمدات میں قابل ذکر بہتری نہیں آئی۔ تجارتی خسارہ میں 2.7ارب ڈالر کمی ہوئی جس میں بڑا حصہ یعنی 2.4ارب ڈالر درآمدات میں کمی کے باعث ہوا۔ برآمدت میں 2ارب ڈالر سے بھی کم اضافہ ہوا جو فکر انگیز ہے۔ حکومت برآمدات میں اضافہ کے لئے برآمدی سیکٹر کے ماہرین کی سفارشات پر عمل کرے اور برآمدات میں اضافہ کے لئے جدید طریقوں کو بروئے کار لائے جن میں نئی منڈیوں کی تلاش، ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ، برانڈنگ، مارکیٹنگ،کاروباری آسانی اور برآمدی سیکٹر کو سستے خام مال کی یقینی اور آسان دستیابی سر فہرست ہیں۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ خطہ میں موجود ممالک کی برآمدات کا سالانہ اوسطاً اضافہ گزشتہ 25سالوں کے دوران 16فیصد رہاہے جبکہ پاکستان کا محض 5فیصد ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے مطابق اسکی بنیادی وجوہات میں مہنگی کاروباری لاگت ،انرجی کی قیمتیں، پیداواری کمی، خام مال کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہیں۔ پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں ترقی یافتہ دنیا سے کہیں پیچھے ہے جس کے باعث نہ صرف کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت کم ہے بلکہ پیداواری لاگت میں اضافہ کے باعث صنعتکاروں کو منافع میں کمی کا بھی سامنا ہے۔

حکومت کاروباری لاگت کو خطہ کے مقابلے میں مسابقتی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ پاکستان کی پیداواری اور برآمدی صلاحیتوں میں اضافہ ہوسکے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایکسپورٹ سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے، مصنوعات میں تنوع پیدا کرنے کے لئے کوئی بڑا تحقیقی ادارہ نہیں ہے ، سروسز سیکٹر کی ترقی کے لئے کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں کئے گئے نیز ویلیوایڈیشن کے حوالے سے بھی کوئی عملی اقدامات نہیں ہوئے جس کے باعث گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی برآمدات میں کمی ہی آئی ہے۔موجودہ حکومت برآمدات کو بہتر کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ پاکستان کے بیرونی اکائونٹس کے دیرینہ مسائل حل ہوسکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی