بینک اسلامی اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے مابین معاہدے پر دستخط

پیر 18 مارچ 2019 23:19

بینک اسلامی اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے مابین معاہدے پر دستخط
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) ملک کے معروف اسلامی بینک ’’بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ‘‘ نے سینٹر آف اسلامک فنانس، کام سٹیس یونیورسٹی (سی یو آئی)، لاہور کیمپس کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت طلباء اور عوام کو اسلامک بینکنگ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے اسلامک بینکنگ آگاہی سیمینارز اور ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔

بینک اسلامی کام سیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کو اسلامک بینکنگ اور فنانس میں تحقیقی اقدامات کیلئے معاونت بھی فراہم کرے گا۔ معاہدے پر بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے صدراور سی ای او سید عامر علی اور سینٹر آف اسلامک فنانس، CUI لاہور کیمپس کے سربراہ ڈاکٹر عبدالستار عباسی نے دستخط کئے۔ مفاہمت کی یاداشت پر دستخطوں کی تقریب حال ہی میں لاہور میں ہونے والے اسلامک فنانس کے ساتویں گلوبل فورم کے دوران منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و سیاحت، پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور وزیر خوراک پنجاب سمیع الله چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسمعاہدے کو بڑھتی ہوئی اسلامک بینکنگ انڈسٹری کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اوریہ صنعت اور تعلیم کے مابین تحقیق پر خصوصی توجہ کے ساتھ تعلیم اور آگاہی سیشنز کے ذریعے اسلامک بینکنگ کو فروغ دینے کے لئے ایک قابل ذکر مثال ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu