معروف پین کیک کمپنی کا پاکستان میں ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان

معروف ریسٹورنٹ چین کا پہلا مرکز 2019 کے آخر تک کراچی میں کھولا جائے گا

منگل 19 مارچ 2019 14:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) معروف امریکی پین کیک چین آئی ہوپ نے پاکستان آمد کا اعلان کیا ہے۔غیر میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معروف امریکی کمپنی نے آنے والے برسوں میں پاکستان میں 19 آئوٹ لیٹس کھولنے کے منصوبے کا اعلان کیا ۔معروف ریسٹورنٹ چین کا پہلا مرکز 2019 کے آخر تک کراچی میں کھولا جائے گا جبکہ آئندہ 9 برسوں کے دوران ملک بھر میں 18 شاخیں کھولی جائیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی کمپنی کی جانب سے پاکستانی مارکیٹ میں داخلہ بیرون ملک آمدنی کے نئے ذرائع کیلئے کوششیں کرنا ہے۔آئی ہوپ کی پیرنٹ کمپنی ڈائن برانڈز گلوبل انکارپوریشن نے پیر کو اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان میں اس کی 9 فرنچائزز کو گیریز گروپ سنبھالے گا ، باقی سب فرنچائز ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈائن برانڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیو جوائس کے مطابق پاکستان تیزی سے بڑھنے والی معیشت ہے اور اسی وجہ سے وہاں ہم اپنی شاخیں کھول رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کئی سال تک اس پین کیک چین کو مشکلات کا سامنا رہا مگر اسٹیو جوائس کی آمد کے بعد سے حالات میں بہتری آئی۔یہ کمپنی رواں سال پاکستان کے ساتھ ساتھ پیرو اور ایکواڈور میں بھی شاخیں کھول رہی ہے ،کینیڈا میں بھی اپنی موجودگی کو مزید توسیع دیگی،اس وقت یہ کمپنی تھائی لینڈ، امریکا اور کینیڈا سمیت 14 ممالک میں کام کررہی ہے اور برطانیہ میں بھی مواقع تلاش کررہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu