پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کو 31ارب35کروڑ66لاکھ روپے سے زائدکا نقصان

منگل 19 مارچ 2019 19:37

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کو 31ارب35کروڑ66لاکھ روپے سے زائدکا نقصان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںایک روزہ تیزی کے بعد منگل کو پھر مندی چھاگئی اورکے ایس ای100انڈیکس 239.58پوائنٹس کی کمی سی38612.37پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 63.60فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 31ارب35کروڑ66لاکھ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی صرف7کروڑ8لاکھ9ہزار شیئرز تک محدود رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورحکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی،سیمنٹ اورکیمکلزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکے نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس39ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرگیالیکن بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے تحت مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکا اورمندی کے اثرات چھاگئے جس کے باعث انڈیکس 38532پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 239.58پوائنٹس کی کمی سی38612.37پوائنٹس پر بندہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس175.60پوائنٹس کمی سی18240.07پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 489.67پوائنٹس کمی سی63111.36پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 239.58پوائنٹس کمی سی28314.32پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر338کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،215کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں 31ارب35کروڑ66لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب93ارب14کروڑ20لاکھ روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر7کروڑ8لاکھ 9ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوپیر کی نسبت2کروڑ87لاکھ26ہزارشیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپ موریس کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت185روپے اضافے سی3975روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت81.80روپے اضافے سی1799روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی صنوفی ایونٹس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت40.01روپے کمی سی815روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت31.33روپے کمی سی1698.67روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک الیکٹران ،بینک آف پنجاب ،ٹی آر جی پاکستان ،میپل لیف ،سوئی ناردرن گیس کمپنی ،بینک الفلاح ،یونٹی فوڈز،کے الیکٹرک ،فوجی سیمنٹ اور لوٹی کیمکل کے حصص سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی