290ارب روپے کا زرعی پیکیج ناکافی ہے، اس میں مزید اضافہ کیا جائے‘امیر العظیم

حکمرانوں کی نااہلی کی بدولت قدر تی وسائل سے غیر ملکی کمپنیاں فوائد حاصل کررہی ہیں ‘امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب

بدھ 20 مارچ 2019 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سی290ارب روپے کا زرعی پروگرام ناکافی ہے اسے مزید بڑھانا چاہئے۔ شعبہ زراعت اس ملک کی معیشت کا70فیصد ہے،اس لحاظ سے اس پیکیج میں خاطر خواہ اضافہ کیا جانا چاہیے اور اس کے ثمرات کو عملاً کاشتکاروں تک پہنچانے کا اہتمام بھی ہونا چاہیے۔

ماضی گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے ادوار میں بھی اس قسم کے زرعی پیکیج کا اعلان تو ہوتا رہا مگر کسانوں کی حالت آج بھی وہی ہے جو پہلی تھی ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز لاہور میںمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ زراعت اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر بد قسمتی سے یہی شعبہ روز اول سے مسائل اور حکمرانوں کی بے حسی کاشکار رہا ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کو ان کی فصلوں کا جائزہ منافع ملنا تو دور کی بات انھیں فصلوں کی لاگت بھی نہیں ملتی۔ آڑھتیوں اور مڈل مینوں نے پورے نظام کو یر غمال بنا رکھا ہے ۔ جب تک حکومت کسانوں کی مشکلات ان کی دہلیز پر حل اور درپیش مسائل کا فوری سد باب نہیں کرتی زرعی لحاظ سے پاکستان کبھی خوشحال نہیں ہوسکتا۔ خداتعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالامال بنایا ہے مگر ان وسائل سے غیر ملکی کمپنیاں فوائد حاصل کررہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص شدید پریشان ہے اور اپنے جائز مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آنے پرمجبور ہے۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا کئی روز سے جاری ہے۔ پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والی لیڈی ہیلتھ وررکز حکومتی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ صوبائی وزیر صحت کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ناقابل فہم ہے۔

امیر العظیم نے مطالبہ کیا کہ حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تمام جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کرے ۔ پے سکیل اپ گریڈکیا جائے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔اگر حکومت ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر نہیں دے سکتی تو اسے عوام کو بے روزگار اور بے گھر کرنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ