پی پی ایل نے کاروباری فیاضی کے لئے اعلیٰ ترین ایوارڈ حاصل کرلیا

بدھ 20 مارچ 2019 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کو پاکستان سینٹر فار فیلنتھراپی(پی سی پی ) کی جانب سے ملک میں کاروباری فیاضی کے رجحانات کے سالانہ سروے کی بنیاد پر سال2017 کے دوران دیئے گئے عطیات کے مجموعی حجم کے لحاظ سے کا رپوریٹ سیکٹر میں سب سے زیادہ فلاحی امداد دینے والے ادارے کی حیثیت سے تسلیم کرلیا گیا۔

یہ لگاتارچودھواں سال ہے جب پی پی ایل نے اس شعبے میں ایوارڈ حاصل کیا ہے۔پی پی ایل کی جانب سے ڈی ایم ڈی (کوآرڈینیٹنگ) خالد رضا اور جنرل مینیجر کارپوریٹ سروسز فرقان الدین شیخ نے نامور کاروباری شخصیت اورلاہور یونیورسٹی برائے مینجمنٹ سائنسزکے پرووائس چانسلر سید بابر علی سے یہ ایوارڈپی سی پی کے زیرِ اہتمام 20 مارچ کو انسٹیٹیوٹ برائے بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی کیمپس میں منعقد ہونے والے پاکستان فیلنتھراپی فورم 2019 کے دوران و صول کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں صف ِ اوّل کے کاروباری افراد، سماجی ترقی میں شریک اداروںاور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ایک ذمہ دار قومی کمپنی ہونے کی حیثیت سے پی پی ایل چھ عشروں سے زائد عرصے پر محیط اپنے متنوع اور طویل مدتی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) پروگرام کے تحت قوم کی خدمت کے عہد پر کاربند ہے۔کمپنی نے سماجی بھلائی کے اقدامات کے لئے اپنے سالانہ قبل از ٹیکس منافع کا کم از کم 1.5 فیصدمختص کیا ہے جبکہ حقیقی اخراجات مختص شدہ فنڈ سے زائد ہوتے ہیں۔

مثلاً 2017-2018 کے دوران سی ایس آر کے اقدامات پر1.171 بلین روپے خرچ کئے گئے ہیں جوقبل از ٹیکس منافع کا 1.85 فیصد ہے۔پی پی ایل کا سی ایس آر پروگرام کمپنی کے آپریشنل علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری مراکز میں بھی رہائش پذیر پسماندہ آبادیوں کی ضروریات کا ادراک کرتے ہوئے تعلیم ، صحت ، روزگار کے مواقع کی فراہمی اوربنیادی ڈھانچے کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ کمپنی اپنے ترقیاتی اقدامات کے دور اس اثرات کو ممکن بنانے کے لئے ایک شراکتی عمل کے ذریعے ضروریات کے تعین اورعمل درآمد کے لئے متعلقہ افراد سے مشاورت کرتی ہے ساتھ ہی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات کی گہری نگرانی اور معائنے کے ساتھ تجربات سے حاصل ہونے والے سبق سے سیکھنے پر بھی زور دیتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب