ملائیشیا کے وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون ،باہمی تعلقات کے فروغ کے ضمن میں سنگ میل ثابت ہو گا‘ افتخار علی ملک

دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے فروغ کی بے پناہ گنجائش موجود ہے ،مشترکہ منصوبوں سمیت نئے مواقع کی تلاش کیلئے تمام تر اقدامات کی کوشش کرنی چاہئے‘سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر کی ملائیشیا ٹریڈرز کے وفد سے گفتگو

جمعرات 21 مارچ 2019 12:59

ملائیشیا کے وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون ،باہمی تعلقات کے فروغ کے ضمن میں سنگ میل ثابت ہو گا‘ افتخار علی ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا دورہ پاکستان دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین معاشی تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ کے ضمن میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ جمعرات کو یہاں پاک۔ملائیشیا ٹریڈرز کے 10 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جنوب مشرقی ایشیا میں پاکستان ملائیشیا کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر تھا۔

دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے فروغ کی بے پناہ گنجائش موجود ہے اس لئے انہیں مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں سمیت نئے مواقع کی تلاش کیلئے تمام تر اقدامات کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ تجارت میں موجودہ اضافہ 2007 میں آزادانہ تجارتی معاہدے پر دستخط کے بعد شروع ہوا تھا۔

(جاری ہے)

دو طرفہ تجارت میں پاکستان کا حصہ صرف 257 ملین ڈالر ہے جس کی وجہ سے تجارت کا توازن ملائیشیا کے حق میں ہے۔

اس عدم توازن پر قابو پانے کیلئے ملائیشیا کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری ملائیشیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور نئے تجارتی امکانات کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ ملائیشیا اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے بہتر تعلقات تجارت کا فروغ عوامی خوشحالی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا کی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کیلئے رابطہ دفاتر، برانچ آفس یا کسی پاکستانی کمپنی کے قیام یا اس کے ملکیتی ماتحت ادارے یا مشترکہ منصوبے کے طور پر کسی بھی طریق کار کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک فنانس، حلال فوڈ انڈسٹری، توانائی، کم لاگت ہاؤسنگ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ٹیلی مواصلات اور تعلیم کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے لئے بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے مابین 1957 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے قریبی دوستانہ تعلقات استوار ہیں اور مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور غیر وابستہ ممالک کی تحریک، اسلامی کانفرنس اور جی۔77 تنظیم سمیت ان کا نکتہ نظر یکساں ہے اور پاکستان آسیان کا ڈائیلاگ پارٹنر اور آسیان ریجنل فورم کا بھی رکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی قدر مشترک ہے کہ دونوں ممالک میں نئی حکومتیں قائم ہوئی ہیں اور دونوں ہی کرپشن کیخلاف جنگ اور سرکاری و نجی شعبوں میںگڈ گورننس کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں اس سے بھی دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کے نئے راستے کھل سکتے ہیں۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان کو چاہیئے کہ ملائیشیا کو سی پیک کے میگا منصوبوں میں حصہ لینے کے لئے دعوت دے۔ پاکستان ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ سرمایہ کاری کے لئے سب سے زیادہ پر کشش ملک ہے اور وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مراعاتی پیکیج بھی پیش کیا ہے جبکہ سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لئے انتہائی لبرل ویزا رجیم کا بھی اعلان کیا گیا ہے، اس سے بھی ملائیشین بزنس کمیونٹی کو فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ