چین پاکستان سے ساڑھے تین لاکھ ٹن چاول درآمد کرے گا ، رزاق دائود

ّ ہمارا کاٹن کا بیج غیر معیاری ہے ، وجہ دونمبر ہے ، کیڑے مار ادویات بھی غیر معیاری ہیں ، چین ایف ٹی اے کے علاوہ پاکستان سے ایک ارب ڈالر کی درآمدات کرے گا ، مشیر تجارت کی سینٹ قائمہ کمیٹی تجارت اجلاس کو بریفنگ برآمدات کے فروغ میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہیٹی ڈیپ میں کرپشن ہے اور اوورسٹاف ہے، سینیٹر شبلی فراز ٴٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا عمل روک دیا جائے ، کمیٹی

جمعرات 21 مارچ 2019 21:32

چین پاکستان سے ساڑھے تین لاکھ ٹن چاول درآمد کرے گا ، رزاق دائود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق دائود نے کہا ہے کہ چین پاکستان سے ساڑھے تین لاکھ ٹن چاول درآمد کرے گا ، ہمارا کاٹن کا بیج بہت غیر معیاری ہے اس کی بڑی وجہ دو نمبری ہے ، کیڑے مار ادویات بھی غیر معیاری ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت اجلاس میں بریفنگ کے دوران کیا ۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس سینٹر مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں منعقدہ ہوا۔ کمیٹی نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا عمل روک دیا جائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر تجارت رزاق داود نے بتایا کہ ہماراکاٹن کا بیج بہت غیرمعیاری ہے اس کی بڑی وجہ دونمبری یے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کمپنیاں مل ملا کر رجٹریشن کرالیتی ہیں کیڑے مار ادویات بھی غیر معیاری ہیں انہوں نے کہا کہ میں تجارت کے فروغ کے لئے پالیسی سازی کررہاہوں رزاق داود نے کہا کہ چین ایف ٹی اے کے علاوہ پاکستان سے ایک ارب ڈالر کی درآمدات کرے گا چین پاکستان سے ساڑھے تین لاکھ ٹن چاول درآمد کرے گا پاکستان چین کو ڈھائی لاکھ ٹن چینی بھی برآمد کرے گا حکومت کو چین سے چاول اور چینی کی خریداری کے آرڈر موصول ہوگئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپٹما کو اب کوئی سبسڈی نہیں دے گی جلد ہی چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ دوئم کرنے جارہے ہیں معاہدے سے قبل تمّ شراکت داروں کو اعتماد میں لیا گیا ہیاس موقع پر سینٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ برآمدات کے فروغ میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہیٹی ڈیپ میں کرپشن ہے اور اوورسٹاف ہے سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کی بجائے یہ ادارہ صرف نمائشیں کرارہا ہے یہ ادارہ مکمل طور پر غیر فعال ہوچکا ہے سنیٹر دلاور خان نے کہا کہ تمام اداروں کو ری وزٹ کرالیں یہ صرف اخراجات ہی کررہے ہیں سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم ادھر شور مچاتے رہتے ہیں ٹی ڈیپ میں کوئی ٹس سے مس نہیں ہوتا جس پر سینٹر نعمان وزیر کا کہنا تھا کہ اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے 'کی پرفارمنس انڈیکیٹرز'بہتر کئے جائیں جس پر قائمہ کمیٹی نے سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا عمل روک دیا جائی

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی