اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے عالمی سطح پر پہلے بیلٹ اینڈ روڈایونٹ کا آغاز کر دیا

عالمی سطح پر متعارف کرایا جانے والا یہ پہلا ایونٹ ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ اقدام (Belt & Road Initiative )پر مشتمل ہے

جمعرات 21 مارچ 2019 20:41

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے عالمی سطح پر پہلے بیلٹ اینڈ روڈایونٹ کا آغاز کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء) اسٹینڈرڈچارٹرڈ نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بیلٹ اینڈ روڈ ریلے (Standard Chartered Belt & Road Relay )کا آغاز کر دیا ہے۔ عالمی سطح پر متعارف کرایا جانے والا یہ پہلا ایونٹ ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ اقدام (Belt & Road Initiative )پر مشتمل ہے۔ اس ایونٹ کے آغاز کا مقصد بیلٹ اینڈ روڈ کے لیے بینک کے عزم کو اجاگر کرنا اور عالمی سطح پر کمیونٹیز اور کاروباری اداروں میں اس کا مثبت تاثر قائم کرنا ہے۔

 ریلے کی قیادت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے عملے میں شامل آٹھ ایتھلیٹس کریں گے جن کا انتخاب ایشیا، افریقہ ،مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکاز کے متنوع فٹ پرنٹ سے کیا جائے گا۔ یہ ایتھلیٹس 90دن کے عرصے میں بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع 44 مارکیٹوں تک ڈور کے ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

 اس ایونٹ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈکے گروپ چیف ایگزیکٹو بیل ونٹرز نے کہا:”بیلٹ اینڈ روڈ اقدام آج کی دنیا میں اپنی نوعیت کا انتہائی جرأت مندانہ اور دور رس اثرات کا حامل پروجیکٹ ہے۔

ہم بیلٹ اینڈ روڈ کی دو تہائی مارکیٹوں میں موجود ہیں اور ہماری بھرپور وراثت، گہری مقامی معلومات اور بے مثال کنکٹویٹی کا مطلب ہے کہ ہم اپنے شراکت داروں ، کلائنٹس اور کمیونٹیز کی مدد کرنے کے لیے ایک آئیڈیل مقام پر موجود ہیں اور اس اقدام سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ان مارکیٹوں میں پیدل چل کر اور مقامی کلائنٹس ، حکومتوں ، ذرائع ابلاغ اور کمیونٹیز سے رابطے کے ذریعے، ہمارے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بیلٹ اینڈ روڈ ریلے ایتھلیٹس بیلٹ اینڈ روڈ کے لیے بینک کے عزم کے بارے میں اظہار کریں گے۔

 اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بیلٹ اینڈ روڈ ریلے کا آغاز ہانگ کانگ میں 17فروری کو ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ہانگ کانگ میراتھن کے ساتھ ہوا تھا جو شہر میں اسپورٹس کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ دوڑ کے اس ایونٹ میں 74,000 افراد حصہ لے رہے ہیں اور یہ دوڑ چین میں 11 مئی کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اختتام کے بعد ختم ہو گی۔

 اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، شہزاد دادا نے اپنے تبصرے میں کہا:”ہمیں پاکستان میں بیلٹ اینڈ روڈ ریلے کی میزبانی پر فخر ہے۔

بینک پاکستان اور چین میں 150سال سے زیادہ عرصے سے موجود ہے۔ دونوں ممالک میں ہماری طویل اور انتہائی گہری موجودگی اور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک پر پھیلا ہوا 70 فیصد فٹ پرنٹ ہمیں موجودہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی ماحول کے بارے میں گہری معلومات ہمیں اس غیرمعمولی پیشرفت میں ناگزیر شریک بناتے ہیں۔لہٰذا ہمارے لیے لازم ہے کہ ہم ان زبردست کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے میں اپنے کلائنٹس کی مدد کریں جو ان کے اور باقی دنیا کے درمیان بہتر رابطوں کی وجہ سے پیدا ہو ئے ہیں۔

 یہ بیلٹ اینڈ روڈ ریلے ہمارے 'Here for good ' وعدے پر زور دیتا ہے اور ساتھ ہی اپنے موجودہ اور ایسے ممکن کلائنٹس کے لیے پروڈکٹس ، سروسز اور جامع سیٹ کی فراہمی کی صلاحیتوں کا اظہار کرتا جو شاہراہ ریشم کے ساتھ اپنی ترقی کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔“

 چین-پاکستان اقتصادری راہداری ( CPEC) چین کے ’ون بیلٹ، ون روڈ ( OBOR )‘ اقدام کافلیگ شپ پروجیکٹ جو مغربی چین کو گوادرکی بندرگاہ کے راستے بحیرہ عرب سے ملائے گا اور اس طرح سڑکوں اور ریلوے کا ایک نیٹ ورک بن جائے گا جو تجارت کے فروغ کے لیے روابط فراہم کرے گا۔

اس پروجیکٹ میں 62ارب امریکی ڈالرز کے توانائی اور انفرااسٹرکچرکے متعدد دیگر پروجیکٹس بھی شامل ہیں۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پہلے ہی، پاکستان میں ان پروجیکٹس میں سے بعض پروجیکٹس میں، ملکی و غیر ملکی بینکاری ریلیشن شپس کے لیے مینڈیٹ حاصل کر چکا ہے اورقرض ،ایکویٹی سے ہونے والی آمدنی، زرمبادلہ کے بہاوٴ اور ورکنگ کیپٹل کی ضروریات سمیت تمام اقسام کی لازمی خدمات فراہم کرے گا۔

 بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی بنیاد کے قریب ہے۔سنہ 2017ء میں، بینک نے بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹس کے لیے کم از کم 20 ارب امریکی ڈالرز کی اضافی فنانسنگ کے لیے معاہدے کیے تھے جو سنہ 2020ء تک فراہم کیے جائیں گے اور 10ارب امریکی ڈالرزسے مالیت کے 50 سے زائد بیلٹ اینڈ روڈ معاملوں میں شامل ہے جو پروڈکٹس اور سروسز کی وسیع رینج پر مشتمل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..