حکومت ہنر سیکھنے والے نوجوانوں کو نظرانداز کرنے کی بجائے قومی دھارے میں شامل کرے ‘ چیئر پرسن سی ٹی آئی

بیروزگاری کی شرح میں کمی کیلئے تربیتی اداروں اور نجی شعبے میں الحاق کیلئے مربوط پالیسی بنائی جائے ‘ پرویز حنیف

جمعہ 22 مارچ 2019 12:25

حکومت ہنر سیکھنے والے نوجوانوں کو نظرانداز کرنے کی بجائے قومی دھارے میں شامل کرے ‘ چیئر پرسن سی ٹی آئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرپرسن پرویز حنیف نے کہا ہے کہ حکومت بیروزگاری کی شرح میں کمی کیلئے ہنر سکھانے والے اداروں اور نجی شعبے میں الحاق کیلئے مربوط پالیسی بنائے اور ایسے اداروں کی مالی معاونت کی جائے ،ہر سال تقریباً 10لاکھ نوجوان روزگار کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں جنہیں نجی شعبے کے تعاون کے بغیر قومی دھارے میں شامل نہیں کیا جا سکتا ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے سی ٹی آئی میں جائزہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق چیئر پرسن سعید خان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔اجلاس میں قالینوں کے ڈیزائنوں کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پرویز حنیف نے کہا کہ کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دینے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیںاور اس کے دائرہ کار کو مزیدوسیع کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت لائیو سٹاک اور مرغبانی کی سکیموں کی طرز پر نوجوانوں کو چھوٹے انڈسٹریل یونٹ لگانے کیلئے آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کرے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ معیشت کو بھی مضبوط بنیادیں میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ دیہاتوں کی سطح پر تربیت کے ادارے قائم کرنے اور روزگار کی فراہمی کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے کیونکہ دیہاتوں میں روزگار نہ ملنے کی وجہ سے نقل مکانی کے رجحان میں اضافہ ہونے سے شہروں پر بوجھ بڑھ رہا ہے ۔

پرویز حنیف نے کہا کہ حکومت ہنر سیکھنے والے نوجوانوں کو نظرانداز کرنے کی بجائے انہیں قومی دھارے میں شامل کرے اور اس کیلئے ہنر سکھانے والے اداروں اور نجی شعبے میں الحاق کیلئے مربوط پالیسی بنائی جائے اور تنخواہوں کے معاملے میں ایسے اداروں کی مالی معاونت کی جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع