اینگرو کا پائیدار ترقی کے ہدف6 کو سپورٹ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ

جمعہ 22 مارچ 2019 16:47

اینگرو کا پائیدار ترقی کے ہدف6 کو سپورٹ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) اینگرو نے پائیدار ترقی کے ہدف6 کو سپورٹ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے جو پانی کے تحفظ کیلئے واضح کرتا ہے کہ 2030تک پانی سب کو فراہم کیا جاسکے۔ورلڈ واٹر ڈی2019کے موقع پر اینگرو نے پائیدار ترقی کے ہدف6 کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے پلانٹ میں ایک مہم کا انعقاد کیا کہ جس میں ملازمین، اسٹیک ہولڈرزاور مہمانوں کو بتایاگیا کہ ہمیں پائیدار ترقی کے ہدف6کو حاصل کرنے کیلئے ہر سطح پراقدامات کرنے ہوں گے۔

اس مو قع پر اینگرو زرخیز پلانٹ کے منیجر واجد حسین جونیجو نی2030تک پانی کی دستیابی کیلئے پائیدار ترقی کے ہدف6 کے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں زیادہ تر آبادی خاص طورپر دیہاتوں میں لوگوں کوپینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے اور ان کی زمین، زراعت، گھر، اسکولز، کام کرنے کے مقامات، فارمز اور پودے زندہ کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

واجد حسین جونیجو نے کہاکہ ہم اینگروزرخیز پلانٹ میںپانی کے تحفظ کے نئے طریقے تلاش کررہے ہیں تاکہ یہ پانی اقتصادی ضروریات کے ساتھ ساتھ سماجی ضروریات کیلئے بھی استعمال ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے پودوں کو پانی دینے کے طریقہ ء کار کو موئثر بنانے کے ساتھ ساتھ سبزٹکڑوںکے لئے چھڑکائو کے آبپاشی نظا م کے ذریعے پانی کے استعمال میں 45فیصد بچت کی ہے۔

ہم نے پلانٹ پر سیلابی آبپاشی کے بجائے پچرآبپاشی کا نظام شروع کیا ہے اورفاضل پانی کو ری سائیکل کیا ہے ۔ہم نے سائیٹ پر پینے کے پانی کے نظام کو بہتر بنایا ہے اور مختلف مقامات پر صاف پانی کے اسٹیشنز قائم کئے ہیں جن میں مقرر پیرا میٹرزکی جانچ پڑتا ل کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کو برقرار رکھا جاتا ہے۔ اینگرو میں اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ اینگرو کی پالیسیاں اور طریقہء کار ماحول دوست ہیں۔

اینگروماحول کے بارے میں حساس ہے اور اپنے اردگرد کے ماحول کے بارے میں آگاہ ہے اور ایک دہائی سے زائد عرصے سے موئثراقدامات کے ذریعے معاشرے کے مجموعی فوائد اور اگلی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ماحول کی بہتری پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔اس سال بھی اینگرو نے پودوں کی حفاظت اور ماحولیاتی اہداف حاصل کرکے ماحول دوست کمپنی ہونے کے اپنے عزم کو پورا کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی