ناقابل تسخیر دفاع کے بعد معاشی استحکام کی منزل حاصل کرنے کے لئے تجارتی، صنعتی اور معاشی ماہرین کی مدد سے برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا

ملائیشیاء کے صدر مہاتیر محمد کے دورئہ پاکستان میں1ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع۔میاں زاہد حسین

جمعہ 22 مارچ 2019 20:43

ناقابل تسخیر دفاع کے بعد معاشی استحکام کی منزل حاصل کرنے کے لئے تجارتی، صنعتی اور معاشی ماہرین کی مدد سے برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان دنیا کے نقشہ پرریاست مدینہ کے بعد دوسری ریاست ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آئی ۔23مارچ 1940کی قرارداد پاکستان سے مسلمانوں کو جدوجہد کے لئے واضح رستہ ملا اور بالآخر 14اگست 1947کو پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

پاکستان کے قیام سے لیکر آج تک ملک کے ہر طبقہ نے پاکستان کی حفاظت، تعمیرو ترقی کے لئے خاطرخواہ قربانیاں دیں۔ افواج پاکستان ، علماء کرام ، سرکاری اداروں اور بزنس کمیونٹی نے پاکستان کی حفاظت اور ترقی میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان معاشی طور پر آج نازک دور سے گزر رہا ہے اسلئے ہر شعبہ سے وابستہ افراد کو اختلاف بھلا کر ملک کی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

شدید معاشی بحران کا ابتدائی مرحلہ گزر گیا اور معاشی اشاریوں میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے لیکن معاشی استحکام کی منزل ابھی دور ہے، جس کے لئے حکومت کو تجارتی، صنعتی اور معاشی ماہرین کو اعتماد میں لیکر عملی اقدامات کرنے ہونگے۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 8ماہ میں ترسیلات زر 12فیصد اضافہ سے 14ارب ڈالر ہوئیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 72فیصد کم ہوکر 356ملین ڈالر ہوا جبکہ تجارتی خسارہ 11فیصد کمی کے ساتھ 24ارب ڈالر ہوا۔

تجارتی خسارہ میں کمی کا بڑا باعث برآمدات میں اضافہ کی بجائے درآمدات میں کمی ہے ۔ برآمدات میں اضافہ بدستور ایک بڑا چیلنج ہے، جس کے لئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ برآمداتی شعبہ میں بہتری کے لئے بجلی و گیس قیمتوں ، خام مال کی درآمدی ڈیوٹیوں میں کمی اور ریفنڈز کی ادائیگی کے لئے پرامزری بانڈز کے اجراجیسے حکومتی اقدامات معاون ہونگے اورزرعی پیداوار کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ کے لئے لائیو اسٹاک سیکٹرکو بہتر کرنا ہوگا۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ دوست ممالک کے مالی تعاون کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوا ہے اور معاشی بے یقینی کی کیفیت ختم ہوئی ہے تاہم بیرونی سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 22فیصد کم ہوکر 1.6ارب ڈالر ہوئی اور برآمدی سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے جو قابل غور ہے۔ چین ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائیشیاء اور ترکی کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے بے روزگاری میں کمی آئیگی ،توانائی، رینیوبل انرجی، ہوٹل، ٹورازم اور ان سے منسلکہ کئی دوسرے شعبہ ترقی کرینگے۔

صنعتکاری و تجارت میں اضافہ سے پاکستانی معیشت کا درآمدات پر انحصار کم ہوگا، صنعتی شعبوں میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھنے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور فی کس آمدنی بہتر ہوگی۔ملائیشیاء کے صدر مہاتیر محمد کے دورہ سے پاکستان اور ملائیشیاء کے سماجی، معاشی سفارتی اور سیاسی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورئہ ملائیشیاء میں دونوں ممالک کے مابین FTAکو پاکستان کے حق میں بہتر کرنے پر اتفاق ہوا تھا جبکہ مہاتیر محمد کے حالیہ دورہ سے پاکستان میں 1ارب ڈالر کے لگ بھگ سرمایہ کاری کے معاہدوں کی تکمیل کا امکان ہے۔

پاکستان ملائیشیاء تجارتی تعلقات کو بہتر کرنے اور FTAکو پاکستان کے حق میں بہتر کرنے کے لئے ملائیشیاء میں اس وقت کے پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے بیرونی ملک سفارتی حکام پاکستان کی تجارت کو وسعت دینے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کومعاشی طور پر مستحکم اسلامی فلاحی ریاست کا خواب شرمندئہ تعبیر ہوسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس