ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ بارے کثرت سے پوچھے جانیوالے سوال اور ان کے جواب شائع کر دیئے

ہفتہ 23 مارچ 2019 19:22

ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ بارے کثرت سے پوچھے جانیوالے سوال اور ان کے جواب شائع کر دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے منی لانڈرنگ کے انسداد اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے عمومی طور پر پوچھے جانے والے سوال اور ان کے تفصیلی جواب شائع کر دیئے ہیں۔ ان کا مقصد عوام اور مالیاتی شعبے سے منسلک افراد میں اینٹی منی لانڈرنگ کی تصور کو واضح کرنا اور اس حوالے سے سمجھ بوجھ اور آگہی میں اضافی کرنا ہے۔

ان سوال و جواب کے ذریعے اینٹی منی لانڈرنگ اور کاوئنٹر ٹیرارزم فنانسنگ ریگولیشنز 2018 اور گائیڈ لائینز کی مختلف شقوں اور ہدایات کی وضاحت اور تشریح کی گئی ہے۔ یہ سوال و جواب مالی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور فنانشل ماہرین کوا ینٹی منی لانڈرنگ اور کاوئنٹر ٹیرارزم فنانسنگ کے تحت ان کے فرائض و ذمہ داریوں کوبہتر طریقے سے سمجھنے میں معاون ہوں گے۔

(جاری ہے)

ا ینٹی منی لانڈرنگ اور کاوئنٹر ٹیرازم فنانسنگ کے موضوع پرمنعقد کئے گئے سیمیناروں اور سکیورٹیز، نان بینکنگ فنانشل کمپنیز اور انشورنس سیکٹر کے شراکت داروں کی جانب سے عمومی طور پر پوچھے جانے والے سولات کے تفصیلی اور تسلی بخش جواب شامل کئے گئے ہیں۔ ان میں صارفین کی جاچ پڑتال (سی ڈی ڈی)، صارف کی شناخت اور تصدیق، صارف کے رسک کا جائزہ، اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں، ایف اے ٹی ایف کی سفارشات، اقوام متحدہ کی پابندیوں اور دیگر موضوعات پر تفصیلی معلومات شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی