چین سے 2ارب ڈالر سے زائدملنے کے باوجود پاکستان سٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی ، سرمایہ کاروں کے 79ارب56کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے

پیر 25 مارچ 2019 19:22

چین سے 2ارب ڈالر سے زائدملنے کے باوجود پاکستان سٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی ، سرمایہ کاروں کے 79ارب56کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) برادر ملک چین کی جانب سے 2ارب 10کروڑڈالر ملنے کے باوجودکاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکوپاکستان اسٹاک ایکسچینج میںاتارچڑھائو کے بعد زبردست مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 38500،38400،38300اور38200کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کی79ارب56کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت33.27فیصدکم جبکہ74.84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستانی مارکیٹ میں پیرکو کاروبارکا آغاز ملے رجحان سے ہواتاہم امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے دبائو کے نتیجے میں مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اورسرمایہ کاری سے گریزکیا، جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 38053پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاںحکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، ٹیلی کام،بینکنگ،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کی گئی،جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس کی38100پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائوکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس403.21پوائنٹس کمی سی38128.66پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر322کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی61کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں79ارب56کروڑ1لاکھ26ہزار845روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب66ارب49کروڑ60لاکھ39ہزار552روپے ہوگئی۔

پیرکومجموعی طور پر5کروڑ64لاکھ74ہزار750شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت2کروڑ81لاکھ65ہزار710شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت157.27روپے اضافے سی3924.08روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت389.45روپے اضافے سی825.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت389.45روپے کمی سی7399.60روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت46.63روپے کمی سی965.87روپے ہوگئی ۔

پیرکوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں55لاکھ4ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت31پیسی کمی سی5.39روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں37لاکھ31ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت10پیسے کمی سی1.08روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس198.22پوائنٹس کمی سی18040.46پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1063.21پوائنٹس کمی سی61906.21پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس284.62پوائنٹس کمی سی27912.97پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند