ایل جی الیکٹران کس نے اعلیٰ ترین معیار کے انفارمیشن ڈسپلے ڈیوائسز متعارف کرادیں

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے جدید انفارمیشن ڈسپلے ٹیکنالوجی سے آراستہ جدت انگیز ڈیوائسز متعارف کرادی ہیں

منگل 26 مارچ 2019 16:04

ایل جی الیکٹران کس نے اعلیٰ ترین معیار کے انفارمیشن ڈسپلے ڈیوائسز متعارف کرادیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے جدید انفارمیشن ڈسپلے ٹیکنالوجی سے آراستہ جدت انگیز ڈیوائسز متعارف کرادی ہیں ۔ شفاف اولیڈ ٹیکنالوجی سے آراستہ ایل جی کی LEDکی پوری لائن اپ کی مصنوعات کے ذریعے اپنی ہر طرح کی مطلوبہ ضروریات ڈیجیٹل سہولیات کے ساتھ باآسانی پایہ تکمیل تک پہنچا سکتی ہیں۔

اس ضمن میں ایل جی کی جانب سے 88 انچ کے لچکدار اوپن فریم اولیڈ ڈسپلیز نمائش کے لئے پیش کئے گئے۔

یہ مختلف سطح پر لپیٹی جاسکتی ہے ، مختلف اقسام کی کاروباری ضروریات کے لئے بہترین ہے۔ اس ویڈیو کے ڈیمو میں جنگلات، گلیشیئر، آبشار، تیز ہوائیں اور اپنی نوعیت کے دیگر حیران کن قدرتی نظارے ہیں۔

اولیڈ فالز کی نمائش میں آنے والے صارفین نے اولیڈ کی جدید ترین شفاف خصوصیات سے آراستہ پروڈکٹ حقیقت سے بڑھ کر کوئی سائنس فکشن زیادہ لگتی ہے۔

(جاری ہے)

ریٹیل اور گیلری سے اصل مصنوعات کو واضح طور پر 38 فیصد زیادہ شفاف ڈسپلے کے پیچھے سے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو یا امیجز اوبجیکٹ کے سامنے ظاہر کرتا ہے۔ اس میں ٹرانسپیرنٹ اولیڈ کے اوپن فریم ڈیزائن بڑے مقامات پر استعمال کے لئے انتہائی موزوں ہے۔

ایل جی کی کلر ٹرانسپیرنٹ ایل ای ڈی فلم میں بڑی سائز کا ڈسپلے ہے جسے کسی بھی سائز کے گلاس کی سطح پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسکے نتائج بڑے شاندار ہیں۔

73 فیصد تک شفافیت برقرار رکھنے کے ساتھ گلاس پر بصری مواد کی اصلی خصوصیات برقرار رہتی ہیں ۔

نمائش میں ایل جی کی جانب سے نئی .44 ایم ایم ایون بیزل ویڈیو وال متعارف کرائی گئی جو کسی خرابی کے بغیر بڑے زاویوں اور واضح رنگوں کے ساتھ بھرپور مطابقت رکھتے ہوئے منظرکشی کرتی ہے ۔ ایل جی کا ویب او ایس 3.0 آپریٹنگ سسٹم اسکی دیکھ بھال اور مواد تخلیق کرنے میں انتہائی آسان ہے۔

یہ ڈسپلے کنٹرول رومز ، شاپنگ مالز اور لیکچر ہالز جیسے مقامات کے لئے انتہائی موزوں ہے جہاں کئی اسکرینیں لگانے کی ضرورت پڑتی ہے۔

ایل جی کا نیا 86 انچ کا 4کے انٹرایکٹو ڈیجیٹل بورڈ کے ساتھ فعال قلم بھی موجود ہے جو آئی پی ایس کی ان سیل ٹچ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ ایل سی ڈی پینل اور حفاظتی گلاس کے درمیان خلا کا خاتمہ کرتا ہے۔

اس کے خصوصی امتزاج کی بدولت تیزی کے ساتھ حقیقی انداز سے حقیقی طور پر لکھا جاسکتا ہے اور یہ یونیورسٹی کے لیکچر ہالز اور کارپوریٹ کانفرنس رومز میں استعمال کے لئے بہترین ہے۔

ایل جی الیکٹرانکس بزنس سلوشنز کمپنی کے انفارمیشن ڈسپلے کے بزنس یونٹ کے ہیڈ لی چونگ ہوان نے کہا، "ایل جی کی اگلی جنریشن کی ٹیکنالوجیز ہم رواں سال پیش کررہے ہیں جو آج کی انڈسٹری میں بلاشبہ انتہائی جدت کی حامل ہیں ۔ ایل جی کی اولیڈ اور ایل ای ڈی کی حامل مصنوعات مختلف انڈسٹریز میں استعمال کے لئے بہترین انداز سے کارآمد ہے۔ "

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی