گورنر سندھ نے بزنس کمیونٹی کو سمندر میں تیل و گیس کی کامیاب تلاش کی خوشخبری سنادی

تیل کی تلاش کے نتائج100فیصد ہیں،عمران اسماعیل،پاکستان کو عمران خان کی شکل میں بہترین وزیر اعظم ملا ہے،ایس ایم منیر

منگل 26 مارچ 2019 17:59

گورنر سندھ نے بزنس کمیونٹی کو سمندر میں تیل و گیس کی کامیاب تلاش کی خوشخبری سنادی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے کاروباری برادری کو بھی خوشخبری سنادی اور کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار کامیابی کے ساتھ تیل و گیس کی تلاش کے لیے ساحل سمندر سے 230 کلومیٹر دور زیرِ سمندر کھدائی کا کام ہورہا ہے،کئی ہزار میٹر کھدائی کے بعد تیل کی تلاش کے بارے میں 100فیصدنتائج مثبت ہیں، پاکستان مالدار بننے جارہا ہے۔

گزشتہ شب یونائٹیڈ بزنس گروپ سندھ کے چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدرشیخ خالدتواب کی رہائشگاہ پرملک کو سب سے زیادی ٹیکس ادا کرنے والی سردار یاسن ملک فیملی،رجبی انڈسٹریز کے سلیم شہزاد،ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے آرٹس کونسل کے صدر احمدشاہ اورمعروف سرمایہ کار عقیل کریم ڈھیڈھی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان کی باگ ڈور وزیراعظم عمران خان جیسے دیانتدار ہاتھوں میں ہے اور تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان میں تیل وگیس کے وسیع ذخائرملک کو ملے گا جس سے پاکستان کی تقدیربدلے گی۔

(جاری ہے)

اس تقریب سے سرپرست اعلیٰ یوبی جی، معروف بزنس مین ایس ایم منیر،سیکریٹری جنرل یو بی جی زبیرطفیل،سردار یاسین ملک، ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئرداروخان نے بھی خطاب کیا جبکہ ملک کے ممتاز بزنس مین بشیرجان محمد،طارق رفیع، ممبرسندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ اوربلال غفار،سینیٹر عبدالحسیب خان، طارق حلیم،گلزارفیروز،مسعود نقی،احمدچنائے،عبدالرحیم جانو، صدر کاٹی دانش خان،،چیف سی پی ایل سی زبیرحبیب،فرحان حنیف،اشرف میا،فرحان الرحمان، یحییٰ پولانی،فاروق افضل،وسیم وہرہ،مہتاب چائولہ،معین الدین حیدر،صدیق شیخ،راشد صدیقی، فرخ مظہر،عفیف راشد،ڈاکٹر فرحان عیسیٰ،سابق کرکٹر شعیب محمد،عامراقبال،اقبال یوسف،ممتازشیخ، راشدہاشمی اور دیگر تاجرو صنعتکار موجود تھے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں پیسہ بنانا کوئی جرم نہیں اور لوگ یہاں پیسہ کمارہے ہیں،ہمارے ہاں اوورانوائسنگ اور انڈرانوائسنگ کے واقعات بھی ہوتے ہیں،مشکل حالات ضرور ہیں لیکن بزنس مین پھر بھی بآسانی کاروبار کررہے ہیں، لیکن یہ بات ہرشخص سمجھ لے کہ اس ملک میں اب سب کا احتساب ہوگا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے بڑے برانڈز آرہے ہیں اور اورکئی اہم انٹرنیشنل کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے کیلئے پاکستان کا رخ کررہی ہیں،پاکستان اب بدل رہا ہے اور جس نے پاکستان پر اعتماد نہ کیا اور اپناپیسہ باہرممالک سے پاکستان نہ لائے تو انہیں بعد میں افسوس ہوگا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت ایماندارانہ اور جرائتمندانہ انداز سے کام کررہی ہے، حکومت ایک ڈالر سے کم آمدنی والے لوگوں کیلئے ہیلتھ کارڈ لارہی ہے اور حکومت ساڑھی7لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ دے گی جس سے وہ اپنا علاج کرا سکیں گے اور ادویات خریدسکیں گے،اس طرح پاکستان کی فارما سیوٹیکلز کمپنیوں کا کاروبار بھی بڑھے گا۔اس موقع پرسرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم منیر نے کہا کہ حال ہی میں ہانگ کانگ فیئرمیں شرکت کے موقع پر مجھ سے بھارتی بزنس مینوں نے ہمارے وزیراعظم عمران خان کی بے پناہ تعریف کی اور کہا کہ عمران خان نے پاک بھارت سیاسی تنائو کے دوران بولڈ اقدامات کئے ہیں اور پاکستان کو ایک بہترین وزیراعظم ملا ہے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ عمران خان بھارتی وزیر اعظم مودی سے ہوشیار رہیں اس نے یوم پاکستان پر دواچھے پیغام ضرور بھیجے مگر اسکی نیت خراب ہے،ہمیں اپنی افواج پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف پر فخر ہے کیونکہ انکی وجہ سے ہی ہم پرسکون نیند لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایکسپورٹرز شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور حکومت ایک بار ایکسپورٹرز کیلئے بھی نوٹ چھاپ کر انکے ریفنڈز ادا کرے۔

پاکستان کو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی فیملی کے سربراہ سردار یاسین ملک نے کہا کہ مجھے اپنے کاروبار کی ابتداء میں 2پیسے کا منافع ہوا تھا اور میں اپنی کتاب کا عنوان بھی دوپیسہ رکھا ہے،اللہ تعالیٰ نے جواقوانین ہم مسلمانوں کیلئے بنائے ہیں ان پر عمل کرکے ترقی حاصل کی جاسکتی ہے،ہمیں بحیثیت مسلمان اپنا ایمان مضبوط رکھنا ہے،اگر کوئی امیر بننا چاہتا ہے تو پھر وہ اللہ کی راہ میں خرچ کرے۔

زبیرطفیل نے کہا کہ کراچی میں نئی صنعتوں کے لئے پورٹ قاسم بہترین مقام ہے جہاں اس وقت صرف 30فیصد صنعتیں کام کررہی ہیں اور70فیصد جگہ خالی ہے۔،شہر میں نئی صنعتیں لگنے سے ہی نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔انجینئرداروخان نے کہا کہ سردار یاسن ملک ہمارے لئے ایک روشن مثال ہیں جنکی فیملی نے ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا،پاکستان میں نئک صنعتوں کے قیام سے حکومت کو زیادہ ٹیکس ملے گا اس لئے راہ ہماور کی جائے اور ٹیکس دہندگان کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔

میزبان خالدتواب نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو اعزازت دے کرموجودہ حکومت نے یہ ثابت کیا ہے کہ بزنس مین چور نہیں ہیں بلکہ عزت کے قابل ہیں لیکن حکومت کو چاہیئے کہ ٹیکس دہندگان کے دفاتر میں چھاپے نہ مارے اور انکی تذلیل نہ کی جائے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ،افسوس تو یہ ہے کہ جو ٹیکس ادا نہیں کرتا انہیں1300سی سی گاڑی خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کا ایک بڑا نام میاں محمدادریس کو ایک شخص بلیک میل کررہا ہے اوراس نے میاں ادریس کے خلاف 30تھانوں میں مقدمات درج کرائے ہیں،ہمیں خوشی ہے کہ ایس ایم منیر کے رابطے پر وزیراعظم عمران خان نے میاں محمدادریس سے ملاقات کرنے ان سے تمام معلومات حاصل کی ہیں مگر بلیک میل کرنے والے شخص کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی