پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں41ارب37کروڑروپے سے زائدکااضافہ

منگل 26 مارچ 2019 18:47

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں41ارب37کروڑروپے سے زائدکااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کواتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38200اور38300کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں41ارب37کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت52.97فیصدزائد جبکہ51فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 38039پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم برادر ملک چین کی جانب سے 2ارب ڈالر سے زائد ملنے کے نتیجے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے کے باعث حکومتی مالیاتی ، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،توانائی فوڈز،سیمنٹ سمیت سیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 38372پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھائو کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا،اتارچڑھائوکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس200.47پوائنٹس اضافے سی38329.13پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،139کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ31کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں41ارب37کروڑ94لاکھ84ہزار844روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر78کھرب7ارب87کروڑ55لاکھ24ہزار396روپے ہوگئی۔

منگل کومجموعی طور پر8کروڑ63لاکھ89ہزار470شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت2کروڑ99لاکھ14ہزار720شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت57.35روپے اضافے سی3981.43روپے اورماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت22.94روپے اضافے سی1245.31روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت92.99روپے کمی سی1767.00روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت78.48روپے کمی سی7321.12روپے ہوگئی ۔

منگل کوورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ54لاکھ39ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسی کمی سی1.09روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں71لاکھ64ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت5.45روپے پر مستحکم رہی ۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس99.06پوائنٹس اضافے سی18139.52پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس582.17پوائنٹس اضافی سی62488.38پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس148.72پوائنٹس اضافی سی28061.69پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا