خوشحالی مائیکرو فنانس بینک NdcTech پاکستان کے ساتھ

Temenos کور بینکنگ، ایف سی ایم، بزنس اینالائٹکس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل ہو رہا ہے

پیر 15 اپریل 2019 18:07

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک NdcTech پاکستان کے ساتھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) پاکستان کے معروف مائیکرو فنانس بینک خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ فنانشل کرائم کے خاتمہ (ایف سی ایم) اور Temenos (بینکنگ اور فنانس کیلئے سافٹ ویئر سپیشلسٹ) کی جانب سے پیش کی گئی تجزیات کے ساتھ بینک دنیا کے مایہ ناز کور بینکنگ سسٹم پر منتقل ہو رہا ہے۔ اس نظام کا نفاذ فن ٹیک سلوشن فراہم کرنے والی Temenos کے ایوارڈ یافتہ پارٹنر نیشنل ڈیٹا کنسلٹنٹ (NdcTech) کی جانب سے کیا گیا ہے۔

پاکستان ماڈل بینک کے ساتھ Temenos کور بینکنگ سسٹم (ریگولیٹری اور انڈسٹری کے بہترین تجربات پر مشتمل استعمال کے لئے تیار پیکیج) ایف سی ایم، اینالائٹک اور نئے ڈیجیٹل فرنٹ انڈ کے خوشحالی بینک میں نفاذ سے بینک تذویراتی ترقی کے منصوبوں کے حصول کے قابل ہوگا۔

(جاری ہے)

Temenos سی بی ایس نے 2.1 ملین صارفین کو خدمات فراہم کرنے کے لئے 186 برانچوں اور سروس سینٹرز کے ساتھ بڑی رسائی کے ذریعے پانچ بینکوں کے نظاموں کو T24 کور میں اکٹھا کیا ہے۔

خوشحالی بینک پاکستان میں Temenos اور NdcTech کے ساتھ اصلاحات مکمل کرنے والا 11 واں بینک ہے۔ یہ ملٹی وینڈر کی دنیا میں ماڈل نافذ کرنے والا پہلا بینک ہے۔ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب متنوع ماہرین پر مشتمل ٹیموں اور ڈومینز میں تعاون ہو تو وہ شاندار نتائج فراہم کر سکتے ہیں۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر و سی ای او غالب نشتر نے خوشحالی بینک، NdcTech اور Temenos کے مابین مثالی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ بینک کے نکتہ نظر سے یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ نیا نظام صارف کے تجربہ، آپریشنل کارکردگی میں اضافہ اور خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ہم اس نظام کی جانب سے فراہم کی جانے والی صلاحیتوں پر انتہائی خوش ہیں۔ انہوں نے اس منصوبہ کی کامیاب تکمیل کیلئے تمام ٹیم ممبران کو ان کی کاوشوں پر مبارکباد پیش کی۔ NdcTech کی صدر و سی ای او مس امارہ مسعود نے کہا کہ جو بینک تیز رفتار اور بڑھتے ہوئے منظر نامے میں کام کرنا چاہتے ہیں انہیں کامیابی کے لئے مشن کے اہم حل اور قابل اعتماد مقامی شراکت دار کی ضرورت ہوتی ہے۔ Temenos اور خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ ہماری شراکت داری نے اس کامیابی کو ممکن بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ کی وسعت اور دیگر بینکوں کی ڈیجیٹل اصلاحات اور کاروباری گنجائش کے ساتھ معاونت کرنا چاہتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی