ایس ای سی پی نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے منی لانڈرنگ ،دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کیلئے نئے اقدامات کا اعلان کردیا

پیر 15 اپریل 2019 23:16

ایس ای سی پی نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے منی لانڈرنگ ،دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کیلئے نئے اقدامات کا اعلان کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پوری کرنے کے لیے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کردیا،ان اقدامات سے دہشت گردی کی معاونت کی روک تھام بھی ہوسکے گی۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو عملدرآمد کے لیے دیئے گئے ایکشن پلان پر جائزے سے قبل یہ ہدایات انشورنس کے شعبے، اسٹاک بروکرز اور غیر بینکاری مالیاتی اداروں کو "اپنے صارفین کو جانیی" کے نام سے جاری کی گئی ہیں، ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس آئندہ ماہ کولمبو، سری لنکا میں ہوگا۔

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پوری کرنے کے لیے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کردیا، ان نئے اقدامات کا تعلق سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی نئی رہنما ہدایات سے ہے جو پیسوں کی غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک منتقلی، دہشت گردی کی معاونت اور بڑی تباہی کرنے والے ہتھیاروں کے حصول کے لیے پیسوں کی تباہی جیسے اقدامات کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی نے اصرار کیا کہ مواد اور خطرات کی بنیاد پر مناسب اوقات پر "صارفین کو جاننا" اور ان کی ضروری چھان بین انتہائی اہم ہے۔ایس ای سی پی نے کہا کہ ٹرسٹس کے معاملے میں ریگولیٹڈ شخص کے لیے یہ ضروری ہو گا کہ وہ سیٹلرز، مذکورہ ٹرسٹ کے لوازمات، ٹرسٹیز کی تفصیلات اور ٹرسٹ کی جائیداد کے انتظام یا کنٹرول پر اگر کسی شخص کا اثرورسوخ ہے تو اس شخص کی بھی مکمل تفصیلات حاصل کی جائیں- کارپوریٹ شعبے کاکہنا ہے کہ بینکنگ چینل کے ذریعے فنڈز کی سرمایہ کاری کے طویل المدتی بینکنگ تعلقات کے باوجود ریگولیٹڈ شخص حتیٰ کہ کسی بھی قسم کی مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ کا بھی ذمے دار ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی