او آئی سی سی آئی کابرطانیہ میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان!

اوور سیز انویسٹرزچیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے 21جون 2019کولندن میں "رائزنگ پاکستان" نام سے بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے

جمعرات 18 اپریل 2019 18:19

او آئی سی سی آئی کابرطانیہ میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان!
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2019ء) اوور سیز انویسٹرزچیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے 21جون 2019کولندن میں "رائزنگ پاکستان" نام سے بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں منعقد کی جانے والی اس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر کے ناموراور ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں کو پیش کرنا ہے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں کو پیش کرنے کا اوآئی سی سی آئی کایہ قدم پاکستان کیلئے نہ صرف گیم چینجر ثابت ہوگابلکہ اس کانفرنس سے بین الاقومی سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان میں پہلے سے موجود غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی جس سے مستقبل میں ملک میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کا بیانیہ واضح ہوگا۔

(جاری ہے)

     اوآئی سی سی آئی کی صدرشازیہ سید نے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس ملک میں غیرملکی سرمایہ میں اضافے کا باعث بنے گی۔اس کانفرنس کے ذریعے ہم وزیرِاعظم اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے مابین بات چیت کے عمل کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ بات چیت کے اس عمل کے ذریعے ممکنہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے اور ملک میں کاروباری ماحول کو فروغ دینے پر وزیرِ اعظم کے نقطہء نظر جاننے میں مدد ملے گی ۔

ہمار ا مقصدپاکستان کے بارے میں ان دقیانوسی تصورات کو ختم کرنا ہے جو پاکستان کے دوستانہ کاروباری ماحول پر منفی اثر رکھتے ہیں۔
    اس موقع پر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئر مین ہارون شریف نے ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اوآئی سی سی آئی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کی غرض سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خو ش آمدید کرنے کیلئے اوآئی سی سی آئی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

    تیزی سے بڑھتی ہوئی پرکشش مارکیٹ کے طور پر پاکستان کے وسیع امتیاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے اوآئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل عبدالعلیم نے کہا کہ ایک بڑے درمیانی طبقے، 100ملین سے زائد نوجوان آبادی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری آبادی کے ساتھ پاکستان دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی خوردہ مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ سرمایہ کاری کانفرنس نہ صرف ملک میں سرمایہ کاری کی دوستانہ معاشی پالیسیوں کے بارے میں مزید آگاہی پیدا کرے گی بلکہ اس سے بہت سے موجودہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری پر بہترین ریٹرن کی بنیاد پر مثبت نقطہء نظر کو اجاگر کرنے میں بھی مد د ملے گی۔

    واضح رہے کہ اس کانفرنس کے ذریعے وزیرِاعظم اور سینیئر سرکاری حکام کو اہم غیر ملکی سرمایہ کاروں، ماہرِمعاشیات ، پاکستانی میڈیا کی یوکے ڈیسک اور بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بات چیت کرنے اور مثبت قومی بیانیہ پیش کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کانفرنس کا مقصد حکومتِ پاکستان کے سرمایہ کاری کیلئے پالیسی اقدامات کو اجاگر کرنا اور پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کا مرکز بنانا ہے۔

    1860میں قیام کے بعد اوآئی سی سی آئی اقتصادی لحاظ سے ملک کی سے بڑی چیمبر ہے اور اس کے اراکین ملک میں ٹیکس آمدنی اور سرمایہ کاری کے سب سے بڑے شراکت دار ہیں۔ او آئی سی سی آئی 200 غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اجتماعی آوازہے جس کے 50سے زائد ممبران Fortune 500 کمپنیز میں شامل ہیں اور اس کے ممبران ملک کا تقریباً ایک تہائی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ 35مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی او آئی سی سی آئی کی ممبر کمپنیاں ملک کے 14اہم سیکٹرز میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔

اوآئی سی سی آئی کے ممبران نہ صرف معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں لیڈرز کے طور پر کام کررہے ہیں بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سی ایس آر میں بھی لیڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ 2017ء میں او آئی سی سی آئی کے ممبران نے 2.7ارب ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی تھی۔ او آئی سی سی آئی نے2017ء میں پاکستانی کارپوریٹ سیکٹر میں خواتین کو مزید بااخیتار بنانے کیلئے اقوام متحدہ کے خواتین کے ادارے Women) (UN کے اشتراک سے "او آئی سی سی آئی ویمن"متعارف کرایا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد