ریونیو آفیسران بورڈ آف ریونیو کے مقررہ کردہ اہداف کے حصول کیلئے ریکوری تیز کریں ‘شعیب طارق

ریاستی امور کو بہتر طریقے سے چلانے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ریونیو ریکوری ناگزیر ہے‘ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو

جمعہ 19 اپریل 2019 17:43

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر شعیب طارق نے کہا ہے کہ ریونیو آفیسران بورڈ آف ریونیو کے مقررہ کردہ اہداف کے حصول کیلئے ریکوری تیز کریں ،اسسٹنٹ کمشنرز شیڈول ریٹس کو از سر نو مرتب کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر کے ہمراہ ضلع بھر کے ریونیو آفیسرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی ریونیو چوہدری محمد ارشد، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا، شبیر احمد ڈوگر، آصف علی ڈوگر، زہرہ دستگیر و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹیمپ ڈیوٹی، زرعی ٹیکسز، واٹر ریٹس سمیت دیگر مدات میں ریکوری اہداف کے حصول کیلئے ریونیو افسران اور عملہ کو متحرک کر دیا گیا ہے آڈٹ پیراز ، نادہندگان سے ریکوری پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر شعیب طارق نے کہا کہ ریاستی امور کو بہتر طریقے سے چلانے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ریونیو ریکوری ناگزیر ہے، ڈپٹی کمشنر ہر ماہ باقاعدگی سے ٹیکسز ریکوری بارے اجلاس منعقد کریں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تمام تحصیلوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹیمپ ڈیوٹی،سی وی ٹی،واٹر ریٹ(تاوان)،انکم اور لینڈ ویسٹ ایگریکلچر ٹیسٹ،رجسٹریشن فیس سمیت تمام حکومتی واجبات کی ریکوری یقینی بنائی جائے اور ٹیکسز کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے ریونیو افسران کی کارکردگی پر نظر رکھیں، لینڈ ریکارڈ سنٹرز کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور سائلین کے مسائل حل کرنے کیلئے سنٹرز افسران اور اہلکاروں کی راہنمائی کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..