خطے میں خوشحالی کیلئے جنوبی ایشیاء میں دستیاب تمام اقتصادی ، قدرتی وسائل کا بھرپور استعمال کرنے کی ضرورت ہے‘رووان ایدیری سنگھے

بنیادی تجارتی معاملات کو حل کیا جانا چاہیے ، اس سلسلے میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے ‘سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رووان ایدیری سنگھے کی سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک کی قیادت میں وفد سے گفتگو

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) )سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رووان ایدیری سنگھے نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا بہترین تجارتی صلاحیت سے مالا مال ہے اور خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئییہاں دستیاب تمام اقتصادی اور قدرتی وسائل کا بھرپور استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات یہاں سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک کی قیادت میں اہم کاروباری رہنمائوں کے وفد کے ساتھ ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

رووان ایدیری سنگھے نے زور دیا کہ بنیادی تجارتی معاملات کو حل کیا جانا چاہیے اور اس سلسلے میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ خطے میں امن کی بحالی کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارک چیمبر شروع سے ہی جنوبی ایشیا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف شعبوں میں علاقائی تعاون کیلئے سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

خطے کو درپیش مسائل، نوجوانوں کے لئے نئی ملازمتوں کی تخلیق اور غربت کے خاتمہ سمیت تمام بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے سارک کو زیادہ فعال کرنا ہوگا۔

سارک چیمبر نے خطے کے قریبی تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی تعلقات اور اور تمام رکن ممالک کے عوام کی سماجی اور معاشی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ جنوبی ایشیائی شناخت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ سارک چیمبر جنوبی ایشیا کو خوشحال اور مربوط بنانے کے لئے آپس میں مضبوط تجارتی اور معاشی تعلقات کا حامی ہے اور اپنے آغاز سے ہی اقتصادی اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں سیاحت اور توانائی کے شعبے میں دستیاب پوٹینشل کے بھرپور استعمال کے لئے اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں تجارتی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے سارک ویزا سٹکرز، این ٹی ایمز سمیت تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے، سٹینڈرڈ سرٹیفکیٹ قبول کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی کمزوریوں کو دور کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر افتخار علی ملک نے خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے سارک چیمبر کے صدر رووان ایدیری سنگھے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خود مختاری اور مساوات کے اصولوں کی بنیاد پر سارک کو علاقائی تعاون کے لئے انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اب بھی سارک کے مقاصد کے حصول کے لئے پر عزم ہے۔

افتخار ملک نے کہا کہ وہ بہت پر امید ہیں کہ رووان ایدیری سنگھے کی قیادت میں سارک کے تمام ممبر ممالک تجارت سے متعلقہ مسائل کو حل کرلیں گے اور آئندہ 10 برسوں میں ایشیائی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت یا متوازی مقابلہ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے سارک چیمبر آف کامرس کو کامیاب ادارہ بنانے کے لئے پاکستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں تجارت کے فروغ کیلئے پیداوار سے برآمد تک کے تمام عمل کو بہتر بنانے اور سرحدوں کے آر پار تجارتی سہولیات بہتر بنانے کو ناگزیر قرار دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات