’’ایک اورنکتہ نظر‘‘کے موضوع پر کتاب کی تقریب رونمائی، چیئرمین پی سی بی ، لاہور چیمبر کے صدر کی شرکت

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) ’’ایک اورنکتہ نظر‘‘کے نام سے ایک یادگار کتاب کی شاندار لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی، لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، کتاب کے مصنف طاہر میمن، معاون مصنف سلیم پرویز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس کتاب سے حاصل ہونے والی تمام آمدن ہنرمند فائونڈیشن کو عطیہ کردی جائے گی جو مستحق افراد کو غربت سے نکالنے اور ان کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔ یہ کتاب پہلے ہی اپنے بلند معیار اور بہترین معلومات کی بدولت برٹش لائبریری کی زینت بن چکی ہے۔ تقریب کے شرکاء نے کہا کہ کتاب تاریخ کو زندہ رکھتی اور ماضی کو حال سے جوڑتی ہے جبکہ کتاب کے ذریعے معلومات کی اگلی نسل کو منتقلی بھی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طاہر میمن کی کتاب "ایک اور نکتہ نظر"بڑی بہترین کاوش ہے۔ کتاب کے مصنف طاہر میمن نے پاکستانی کرکٹ کے ابتدائی دنوں سے ترویج کے مراحل کو بڑی خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا کہ طاہر میمن نے عملی طور پر یہ ثابت کیا ہے کہ کاروبار ہو یا پھر کھیلوں کا میدان ، مارکیٹنگ اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کی تمام آمدن دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے فلاحی ادارے کو دے دینا قابل ستائش قدم ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز