غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی خوش آئند،تجارتی خسارے میں 6 ارب ڈالر کی کمی ہو گی

غیر ضروری درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کے بجائے مکمل پابندی عائد کی جائے تومزید زر مبادلہ بچایا جا سکتا ہے جس سے مقامی صنعت کی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے سرپرست اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز شاہد رشید بٹ

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:51

غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی خوش آئند،تجارتی خسارے میں 6 ارب ڈالر کی کمی ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی خوش آئند ہے جس سے رواں سال تجارتی خسارے میں 6 ارب ڈالر کی کمی ہو گی، غیر ضروری درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کے بجائے مکمل پابندی عائد کی جائے تومزید زر مبادلہ بچایا جا سکتا ہے جس سے مقامی صنعت کی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ اشیائے تعیش اور درآمدی اشیاء کا استعمال رتبے اور مرتبے کی علامت بن چکا ہے جس کی وجہ سے ان کی درآمد و سمگلنگ جاری ہے جس نے ملکی معیشت کو کمزور کر دیا ہے، خوشحال طبقے کو اپنا طرز زندگی تبدیل کرنا اور ملکی پیداوار استعمال کرنا ہوگی ورنہ قرضے بڑھتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ موجودہ بارشوں سے کسانوں کو نقصان ہوا ہے، انھیں ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 95 فیصد وسائل پر ان لوگوں کا قبضہ ہے جو2 فیصدسے کم پرسنل ٹیکس ادا کرتے ہیں،حقیقی تبدیلی کے لئے امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کرنا ہو گا۔ پی ٹی آئی نے 2012ء میںجس ٹیکس پالیسی کا اعلان کیا تھا اس پر عمل درآمد کیا جائے تو ملکی معیشت کی ترقی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..