قالینوں کی انڈسٹری میں ہینڈ لومز کی تربیت کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں، چیئر پرسن سی ٹی آئی

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں قالینوں کی انڈسٹری میں ہینڈ لومز کی تربیت کیلئے منصوبہ شروع کیا جارہا ہے ، کسی بھی انڈسٹری کی کامیابی کیلئے پروڈکشن کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی معیار کے مطابق پروڈکشن منیجرز کی تربیت کا پروگرام لایا جارہا ہے ،حکومت کو پبلک سیکٹر پر بوجھ کم کرنے کیلئے ’’ہنر مندقوم ‘‘کے سلوگن کیلئے جامع اور موثر پالیساں ترتیب دینا ہوں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ٹی آئی میں تربیت حاصل کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پرویز حنیف نے کہا کہ غیر ملکی خریداروں کو اپنی مصنوعات کی جانب راغب کرنے کے لئے تخلیقی کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے تربیت حاصل کرنے والوں کو انٹرنیٹ سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں قالینوں کی فلور کوریج میں پہلی مرتبہ ہینڈ لومز چل پڑی ہیں جس سے انڈسٹری کے تمام لوگ استفادہ کر سکتے ہیں، اس کی تربیت کیلئے بھی منصوبہ شروع کر رہے ہیں جس سے انڈسٹری کو تقویت ملے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے ہمیں جدید ڈیزائن کی حامل ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی اور اس کے لئے کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا مرکزی کردار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی انڈسٹری میں پروڈکشن کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس طرف توجہ نہیں دی گئی ہم پروڈکشن منیجرز کی تربیت کا پروگرام بھی بنا رہے ہیں جس سے انڈسٹری کی استعداد میں اضافہ ہوگا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا