ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء)ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں کا بڑھنا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 0.8 ین بڑھ کر 189.3 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 30 یوان (4.47 ڈالر) بڑھ کر 11480 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 0.1 فیصد بڑھ کر 149.9 امریکی سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔

Your Thoughts and Comments