معیشت کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ روزگار کی فراہمی اور کم سے کم دورانیہ میں زیادہ سے زیادہ معیاری کام انتہائی ضروری ہیں،عالمی بینک

بدھ 24 اپریل 2019 10:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) روزگار کے معیاری مواقع اقتصادی شرح نمو کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے ضروری ہیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق معیشت کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ روزگار کی فراہمی، معیاری روزگار کے مواقع، کم معیار کے روزگار کی بجائے بہتر روزگار کی دستیابی اور کم سے کم دورانیہ میں زیادہ سے زیادہ معیاری کام انتہائی ضروری ہیں۔

معاشی تبدیلیوں اور مارکیٹ کی بدلتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر لیبر مارکیٹ کا ڈھانچہ بھی تبدیل ہو تا ہے جو کم آمدنی، متوسط آمدن اور بہتر آمدن کے خدوخال وضع کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کسی بھی ملک کی بہتر اقتصادی کارکردگی سے رقزگار کے بہتر مواقع پیدا ہونا ضروری نہیں ہے اس لئے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی بڑھوتری کے ساتھ ساتھ کارکنوں کی استعداد کار اور آمدنی میں اضافہ ہونا بھی ضروری ہے جو ان کو کام کے معیاری مواقع فراہم کرنے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کارکنوں کی استعداد کار کی بہتری سے روزگار کے معیار میں بھی بہتری ہوتی ہے۔ عالمی بینک نے کہاکہ جی ڈی پی کی شرح نمو لیبر مارکیٹ کی ترقی سے منسلک ہے۔ جب جی ڈی پی میں بہتری آتی ہے تو ہو سکتا ہے کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو ں لیکن یہ ضروری نہیں کہ کارکنوں کو معیاری روزگار بھی دستیاب ہو سکے۔ اس لئے پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ روزگارکے معیاری مواقع اور کارکنوں کی استعداد کار سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کو یقینی بنایا جائے۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے روزگار کے بہتر اور معیاری مواقع پیدا کرنا ضروری ہیں تاکہ کارکنوں کی صلاحیت اور تجربہ سے حقیقی استفادہ کیا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی