اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید20پیسے سستا ہوگیا

بدھ 24 اپریل 2019 19:47

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید20پیسے سستا ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید20پیسے سستا ہوگیا جب کہ یورو،برطانوی پاونڈ ، سعودی ریال اوریو اے درہم کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی البتہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں2پیسے کا اضافہ ہوا۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 141.40روپے سے بڑھ کر141.42روپے اور قیمت فروخت 141.50روپے سے بڑھ کر141.52روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.70روپے سے گھٹ کر141.50روپے اور قیمت فروخت142.20روپے سے گھٹ کر141روپے ہوگئی ۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 159روپے سے گھٹ کر158.50روپے جب کہ قیمت فروخت160.75روپے سے گھٹ کر160.20روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید183.75روپے سے گھٹ کر183روپے اورقیمت فروخت185.50روپے سے گھٹ کر184.80روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید37.70روپے سے گھٹ کر37.65روپے اور قیمت فروخت38روپے سے گھٹ کر37.90روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید38.65روپے سے گھٹ کر 38.60روپے اور قیمت فروخت 38.95روپے سے گھٹ کر38.90روپے ہوگئی ،چینی یو آن کی قیمت خرید 21.80روپے سے گھٹ کر21.20روپے اور قیمت فروخت 23.20روپے سے گھٹ کر22.80روپے ہوگئی۔

Browse Latest Business News in Urdu