پاکستان 2 مئی سے کٹھمنڈو میں منعقد ہونے والی سارک چیمبر کی سہ روزہ ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل اسمبلی میٹنگ میں شرکت کرے گا‘ افتخار علی ملک

ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تو مجموعی علاقائی تجارت کے حجم کو دو سال کے اندر 170 بلین ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے‘سینئرنائب صدر سارک چیمبر

جمعہ 26 اپریل 2019 15:39

پاکستان 2 مئی سے کٹھمنڈو میں منعقد ہونے والی سارک چیمبر کی سہ روزہ ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل اسمبلی میٹنگ میں شرکت کرے گا‘ افتخار علی ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان 2 مئی سے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں منعقد ہونے والی سارک چیمبر کی سہ روزہ 77 ویں ایگزیکٹو کمیٹی اور 23 ویں جنرل اسمبلی میٹنگ میں شرکت کرے گا جس میں سارک چیمبر کو دنیا بھر میں بہترین ادراہ بنانے کی سوچ کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے ویژن 2030 پر غور کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں کاروباری تعاون کے فروغ اور نجی شعبے کے کردار کو بڑھانے کے لئے پالیسی گائیڈ لائنز اور سفارشات کی جائیں گی۔ اس سے سارک تنظیم اور سارک چیمبر کو درپیش مشکلات، کمزوریوں اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی اور ویژن 2018-19 پر موثر عملدرآمد کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میگا ایونٹ میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا کے وزراء اور تاجر رہنما شرکت کریں گے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ رکن ممالک کی اقتصادی صلاحیت سے بھر پور استفادہ کیلئے ان کے مابین سماجی و سیاسی ڈائیلاگ کا آغاز اشد ضروری ہے۔ حکومت اور نجی شعبے کو خطے کے انضمام کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

اگر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تو مجموعی علاقائی تجارت کے حجم کو دو سال کے اندر 170 بلین ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ڈسپوزایبل انکم، صارفین کے لائف سٹائل میں بہتری اور جی ڈی پی میں نمایاں اضافے کی وجہ سے بھی جنوبی ایشیا کی تجارتی منڈیوں میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارک چیمبر کی قیادت باہم مربوط، ترقی پسند اور خوشحال جنوبی ایشیا کے قیام کے لئے اپنے چھ نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے پر عزم ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..