بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں14ڈالرکااضافہ

بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں14ڈالرکااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں14ڈالرکااضافہ ، جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا700روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں14ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1284ڈالرسے بڑھ کر1298ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں700روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں600روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت70000روپے سے بڑھ کر70700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60014روپے سے بڑھ کر60614روپے ہوگئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت850روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت728.73روپے پرمستحکم رہی۔

Your Thoughts and Comments