ٹیکس ایمنسٹی سکیم حکومت کی شاندار اور پرکشش میگا ٹیکس آفر ہے،

ملک میں ریونیو کلیکشن کا عمل مختلف وجوہات کی بناء پر ہمیشہ دبائو کا شکار رہا ، یہ سکیم ٹیکس نیٹ اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافے کے لئے بڑا بریک تھرو ہے، سکیم سے حکومت کو اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے اور ٹیکسوں کی وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں معاونت ملے گی پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف اشفاق کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب

ٹیکس ایمنسٹی سکیم حکومت کی شاندار اور پرکشش میگا ٹیکس آفر ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف اشفاق نے حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تحریک انصاف کی حکومت کی شاندار اور پرکشش میگا ٹیکس آفر ہے، ملک میں ریونیو کلیکشن کا عمل مختلف وجوہات کی بناء پر ہمیشہ دبائو کا شکار رہا ہے اور یہ سکیم ٹیکس نیٹ اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافے کے لیے بڑا بریک تھرو ہے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے اس کی مدد سے حکومت کو اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے اور ٹیکسوں کی وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں معاونت ملے گی، اس کے علاوہ جمود کا شکار اثاثوں کو معاشی سرگرمیوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ٹیکس بیس اور آمدنی میں اضافہ لوگوں کو بہتر اقتصادی و سماجی سہولتوں کی فراہمی کے لیے انتہائی اہم ہے، ایک دفعہ ٹیکس بیس میں توسیع ہوگئی تو ملک کو بیرونی قرضوں اور مستقبل میں ایسی ایمنسٹی سکیموں کے اجراء سے نجات مل جائے گی۔

میاں کاشف اشفاق جو فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں، نے وزیراعظم عمران خان کے اقتصادی وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی شعبے میں کارکردگی شاندار ہے اور انھوں نے معیشت کے مفاد میں دلیرانہ فیصلے کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بیرون ملک موجود اثاثے پاکستان کے لیے بے فائدہ تھے تاہم ایمنسٹی سکیم کی بدولت انھیں صرف 4 فیصد ٹیکس کی ادائیگی سے وطن واپس لایا جاسکے گا جس کا ملک کو بہت فائدہ ہوگا،یہ رقم ملکی صنعت کو جدید لائنوں پر استوار کرنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔

Your Thoughts and Comments