آئی ایم ایف معاہدے کے بعد غیر یقینی صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے،میاں زاہد حسین

اب ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا چیلنج درپیش ہے، ایکسپورٹ میں اضا فہ کر کے عوام کو مہنگائی کے مہلک اثرات سے بچایا جاسکتا ہے

جمعرات 16 مئی 2019 12:00

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد غیر یقینی صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد دس ماہ سے جاری غیر یقینی صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کارمستقبل کے بارے میں فیصلے کر سکیں گے۔

اب پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے سنگین چیلنج کا سامنا ہے ۔نئی اکنامک ٹیم نے جس خوش اسلوبی سے آئی ایم ایف سے معاملات طے کئے ہیں امید ہے اسی طرح وہ ایف اے ٹی ایف کے خطرہ سے بھی ملک کو بچا لینگے۔میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد دیگر بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان پر اعتماد کریں گے اس لئے حکومت کو چاہئے کہ معاشی بحالی کو اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھتے ہوئے یکسوئی سے ملکی ترقی کے ایجنڈے پر کام کرے اور ماضی کی حکومتوں پر تنقید کر کے اپنا وقت ضائع نہ کرے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے نتیجے میں مہنگائی ، مارک اپ میں اضا فہ ،GDPاورPSDPمیں کمی سے عوام اور کاروباری برادری پر منفی اثرات مرتب ہونگے اس لئے تاجروں صنعتکاروں اور عوام کو مہنگائی کے مہلک اثرات سے بچانے کے لئے اکنا مک ایکٹیویٹی بڑھانے کے اقدامات کئے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر کے تعین کو مارکیٹ پر چھوڑنے کے فیصلے پر اقتصادی ماہرین تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے ضرر رساں قرار دے رہے ہیں جس پرسنجیدگی سے غور کیا جائے۔

معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں ناکام اداروں کی نجکاری کو ترجیح دینا ضروری ہے کیونکہ پی آئی اے مجموعی طور پر چار سو ارب جبکہ پاکستان سٹیل ملز مجموعی طور پر467 ارب سے زیادہ کا نقصان کر چکی ہے۔ سٹیل مل اب بھی ماہانہ دو ارب روپے کا نقصان کر رہی ہے ، واپڈا کو زندہ رکھنے کے لئے سالانہ کئی سو ارب روپے درکار ہوتے ہیں اس لئے ایسے اداروں پر مزید سرمایہ ضائع کرنا ملکی مفاد میں بہتر نہیں ہے۔

ان اداروں سے حکومت یا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے بلکہ ان میں کام کرنے والے نا اہل لوگ فائدے میں ہیں جسکی قیمت ساری قوم مل کر ادا کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ1958 میں آئی ایم ایف سے پہلی بار قرضہ لیا گیاتو اس وقت ڈالر تین روپے کا تھا، 1988 میں جمہوریت کے سنہری دور کے آغاز سے قبل ڈالر اٹھارہ روپے کا تھا جو اب ایک سو چوالیس روپے کا ہو گیا ہے۔لیکن ایکسپورٹ میں اضا فہ نہیں ہوا ہمارا اصل مسئلہ اقتصادی نہیں تجارتی ہے لہٰذہ ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے سیکٹر اسپیسیفک ایکسپورٹ کمپنیاں تشکیل دی جا ئیں ۔

وزیر اعظم عمران خان اگر مستقبل کے حکمرانوں کے راستے میں ایسی قانونی رکاوٹ کھڑی کر سکیں جو انھیں اپنی مرضی سے جب چاہیں اور جتنا چاہیں قرضے لینے سے روک سکے تو یہ انکی سب سے بڑی کامیابی ہو گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند