ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ْ روپے کی بے قدری نے اسٹاک مارکیٹ کو بھی ڈھیر کر دیا،30ہفتوں کی بدترین گرواٹ ریکارڈ کی گئی ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 7.60روپے اضافے سی149روپے ہوگئی،ڈالر کے دام بڑھنے سے صرف ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرضے بھی800ارب روپے بڑھ گئے

ہفتہ 18 مئی 2019 14:37

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) ڈالر کے روپے پر تابر توڑ حملے، ایک ہفتے کے دوران ڈالرکی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، روپے کی بے قدری نے اسٹاک مارکیٹ کو بھی ڈھیر کر دیا،30ہفتوں کی بدترین گرواٹ ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر روپے کو روندتا ہوا تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 7.60روپے اضافے سی149 روپے ہوگئی۔

ڈالر کے دام بڑھنے سے صرف ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔بے لگام ڈالر سے عوام کو مہنگائی کا عذاب جھیلنا پڑے گا، پٹرول، ڈیزل، دال، آٹا، چاول سب کچھ مہنگا ہوجائے گا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو دھجکا لگا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا30کاروباری ہفتوں کے بعد بدترین ہفتہ رہا،کے ایس ای100انڈیکس1549پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد مارکیٹ33ہزار 166 پوائٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای100 انڈیکس میں4.5فیصدکمی سے سرمایہ کاروں کی3کھرب15ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر82 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے، جنوری سے اب تک عالمی سطح پر بدترین کارکردگی دکھانے والی اسٹاک مارکیٹوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تیسرے نمبر رہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ