اسٹیل ملز کی بحالی کیلیے سندھ نے زمین بیچنے کی مخالفت کردی

ایکسپرٹ گروپ نے 2 کھرب کے قرضوں کی ادائیگی کیلیے ملز کی زمین بیچنے کی سفارش کی تھی

اتوار 19 مئی 2019 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) حکومت سندھ نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے وفاق کے اسٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے کے منصوبے کی مخالفت کردی ہے۔ایکسپرٹ گروپ نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی تھی کہ اسٹیل ملز کی زمین صنعتی مقاصد کے لیے فروخت کردی جائے اس سے نہ صرف قرض کی ادائیگی ہوگی بلکہ بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

پاکستان اسٹیل ملز پر واجب الادا 206 ارب روپے کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے ملز کی زمین کی فروخت کی سفارش ماہرین کے گروپ نے کی تھی جسے وفاقی حکومت ہی نے تشکیل دیا تھا۔حکام کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے ظاہر کردہ کچھ تحفظات کے بعد یہ تجویز ناقابل عمل پائی گئی۔ ایک اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایا کہ روسی اور چینی کمپنیاں پاکستان اسٹیل ملز کو چلانے میں دل چسپی رکھتی تھیں مگر سب سے بڑی رکاوٹ ملز پر واجب الادا قرضے تھے۔

(جاری ہے)

طویل غوروخوض کے بعد ای سی سی نے اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ کرتے ہوئے نجکاری ڈویژن کو اسٹیل ملز کی نجکاری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ ماہرین کے گروپ نے اسٹیل ملز کی نجکاری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی اور اسٹریٹجک اثاثہ ہے، اسے فروخت نہ کیا جائے، گروپ نے اپنی رپورٹ میں زور دیا تھا کہ تیکنیکی طور پر اسٹیل ملز کی بحالی ممکن ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ