پاکستان کے ٹیکس نظام میں اصلاحات لانے کے لیے ٹیکس اتھارٹی کو خود مختار ادارہ بنایا جائے، محمد حنیف گوہر

جمعرات 23 مئی 2019 16:30

پاکستان کے ٹیکس نظام میں اصلاحات لانے کے لیے ٹیکس اتھارٹی کو خود مختار ادارہ بنایا جائے، محمد حنیف گوہر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سابق نائب صدر اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سابق چیئرمین محمد حنیف گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹیکس نظام میں اصلاحات لانے کے لیے ٹیکس اتھارٹی کو سیکیورٹی اینڈ ا یکسچینج کمیشن پاکستان اور مسابقتی کمیشن کے طرح خود مختار بنایا جائے۔

چیئرمین ایف بی آر، شبر زیدی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد حالیہ اقدامات سے ٹیکس دہندگان کا حکومت پر اعتماد بحال ہورہا ہے۔ حنیف گوہر نے جمعرات کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس کمشنر کے پاس بینک اکائونٹس منجمد کرنے اور ان میں سے ٹیکس وصولی کرنے کا اختیار ختم کرنے سے کاروباری افراد اور حکومت میں عدم اعتماد کی فضا کا خاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 350 ارب روپے سے زائد ٹیکسوں میں کمی کا سامنا ہے، ٹیکس وصولیوں کو بڑھانے کے لیے حکومت کو چاہیے کہ سب سے پہلے ٹیکس وصولی کے نظام میں ٹیکس دینے والے اور ٹیکس وصول کرنے والے افسران کے درمیان براہ راست تعلق کو ختم کرنے کے لیے ایف بی آر کو مکمل طور پر آٹو میشن پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس نظام میں شفافیت آئے گی اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا، ٹیکس وصولی کے نظام میں کرپشن پر قابو پالیا گیا تو پاکستان میں ٹیکس وصولیاں 8 ہزار ارب روپے تک بڑھ سکتی ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایسے کاروباری افراد جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ان کا بھی مکمل ریکارڈ مل جائے گا۔حنیف گوہر نے چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی ٹیکس کی شرح میں کمی کرکے ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے۔ حنیف گوہر نے کہا کہ ٹیکس اتھارٹی کو اختیار دیا جائے کہ وہ سول بیوروکر یسی سے افسران لینے کے بجائے ا پنا ہیومن ریسورس خود بھرتی کرے۔ حنیف گوہر نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ دستاویزی معیشت کا حجم بڑھانے کے لیے ایف بی آر کے ٹیکس وصولی نظام کودیگر حکومت ادارے نادرا، اسٹیٹ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کے تعاون سے ایک مربوط نظام بنایا جائے تاکہ ٹیکس نیٹ کا حجم بڑھایا جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ