سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے سونا مزید 400روپے فی تولہ سستا ہو گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 23 مئی 2019 23:02

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی2019) سٹاک مارکیٹ میں تیزی آنے اور ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کی وکی وجہ سے سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے 50 پیسے کا ہونے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچنج 100 انڈیکس میں 2 دن میں تاریخ ساز 2100 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ہے۔ جمعرات کے روز کاروباری دن 944 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 581 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 2 دن میں ساڑھے 6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس سے پہلے ایک ساتھ اتنا بڑا اضافہ اپریل 2009 میں ہوا تھا جب ایک ہی دن مین سٹاک مارکیٹ میں 8 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 4 روز سے مسلسل مثبت اختتام ہورہا ہے اور چار دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 389 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ میں 22 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب روپے سے زائد تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 127 ارب روپے سے بڑھ کے 7 ہزار دو سو ارب روپے ہوگئی ۔سٹاک مارکیٹ کے اوپر جانے اور روپے کی قیمت میں بہتری کی وجہ سے سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی 400 روپے کمی واقع ہوئی ہے اوراب ایک تولہ سونا 70 ہزار 900 روپے کا ہوگیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر151 روپے 45 پیسے کا ہوگیا ہے۔ اس سے پہلے بدھ کے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کمی کے بعد سونا 71300روپے تولہ ہو گیا ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 686روپے کمی ہوئی ہے اور 10گرام سونا 61128روپے کا ہو گیا تھا۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ کے ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 1036 پوائنٹس کا اضافہریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 3 4 ہزار 478 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی