عوام زیادہ سے زیادہ پاکستانی مصنوعات خریدیں تاکہ بڑھتے ہوئے افراط زر پر قابو پایا جا سکے‘ چیف ایگزیکٹو پی ایف سی

ڈالر مافیا کو شکست دینے اور غیر ملکی اشیائے تعیش کے استعمال میں کمی سے درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد ملے گی‘ میاں کاشف اشفاق

جمعہ 24 مئی 2019 15:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2019ء) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ قوم پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پاکستانی مصنوعات خریدیں تاکہ بڑھتے ہوئے افراط زر پر قابو پایا جا سکے اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہو سکے، اس سے ڈالر مافیا کو شکست دینے اور غیر ملکی اشیائے تعیش کے استعمال میں کمی سے درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں کاشف، جو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ( ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے چیئرمین بھی ہیں، نے کہا کہ موجودہ بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت کو کاروباری برادری کو اعتماد میں لے کر مناسب حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

مشکل ترین معاشی چیلنجز کے باوجود عمران خان کی قیادت میں حکومت مقامی صنعت کے تحفظ اور فروغ کے لئے پرعزم ہے اور یہ حقیقی معنوں میں کاروباری برادری کے لئے انتہائی مثبت اقدام ہے۔

یہ انتہائی مناسب وقت ہے کہ پاکستانی کاروباری ادارے بین الاقوامی معیار کے برانڈز کے قیام اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار کرکے عالمی مارکیٹوں میں اپنی جگہ بنائیں اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل برانڈز کی بجائے مقامی صنعتوں کے فروغ اور ملک میں روزگار کے مواقع کو بڑھانے کے لئے مقامی مصنوعات کی خریداری کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

نجی شعبے کو بقا کی جنگ لڑنے اور اپنے برانڈز تیار کرنے کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں، ٹیکسٹائل، پھلوں، سبزیوں، دستکاریوں، ہاتھ سے تیار فرنیچر اور کئی دوسرے شعبوں میں دنیا میں بہترین مصنوعات تیار ہورہی ہیں لیکن ہم انہیں اپنے برانڈز کے طور پر برآمد نہیں کرتے۔ ہمیں نہ صرف مقامی برانڈز کو فروغ دینا ہوگا بلکہ بہترین معیار کی مصنوعات تیار کرنا ہونگی۔

میاں کاشف نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ مقامی کرنسی میں اور بنکوں کے ذریعے لین دین کریں تاکہ مقامی کرنسی مضبوط اور معیشت کو استحکام حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہی بحران کچھ عرصہ پہلے ترکی میں بھی آیا تھا لیکن ترک عوام اور حکومت نے حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مقامی کرنسی خرید کر اس چیلنج پر قابو پا لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ میں کمی اور ادائیگیوں کے توازن پر قابو پانے کے لئے ہمیں غیر ضروری درآمدات سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کاروباری لاگت کم کرنا ہوگی تاکہ مقامی صنعتیں عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرسکیں اور زیادہ سے زیادہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے اور دنیا میں ملک کا مثبت امیج اجاگر کیا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس