ڈالر بائیکاٹ مہم نے کام کر دکھایا، عوام نے ذخیرہ کیے گئے ڈالر واپس کرنا شروع کر دیے

ڈالر کی مانگ میں کمی آ رہی ہے جس باعث روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے، آنے والے دنوں میں ڈالر مزید سستا ہوگا، ملک محمد بوستان

جمعہ 24 مئی 2019 22:02

ڈالر بائیکاٹ مہم نے کام کر دکھایا، عوام نے ذخیرہ کیے گئے ڈالر واپس کرنا شروع کر دیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر بائیکاٹ مہم نے کام کر دکھایا ہے عوام نے ذخیرہ کیے گئے ڈالر واپس کرنا شروع کر دیے ڈالر کی مانگ میں کمی آ رہی ہے جس باعث روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے، آنے والے دنوں میں ڈالر مزید سستا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان کی جانب سے خوشخبری سنائی گئی ہے۔

فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے بتایا ہے کہ عوام نے ذخیرہ کیے گئے ڈالر مارکیٹ میں واپس کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس باعث ڈالر کی مانگ میں کمی ہوئی ہے اور روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ملک بوستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، اسی باعث آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوگی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کرنی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مسلسل تیسرے روز کم ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 151 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 54 پیسے گراوٹ دیکھی گئی جس کے امریکی کرنسی کی قیمت 150 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔دو روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 4 پیسے کم ہوئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب سے ادھار تیل ملنے کی خبر کے باعث توقع کی جارہی ہے کہ مستقبل میں روپے پر دباو مزید کم ہو گا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 122 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 35 پزار 703 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق روپے کی قیمت میں استحکام، شرح سود میں اضافے کے اعلان کے بعد بے یقینی کے بادل کافی حد تک چھٹ گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کار شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی