سعودی عرب اورخلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ

ہفتہ 25 مئی 2019 14:18

سعودی عرب اورخلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) رواں مالی سال کے دوران سعودی عرب اورخلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل 2018ء تک سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 4175.32 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 4090.12 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایاتھا۔یوں ایک سال کے عرصہ میں سعودی عرب میں قمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 2.083 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل 2018ء تک متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں مقیم پاکستانیوں نے 3786.96 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.042 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں مقیم پاکستانیوں نے 3639.82 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کردیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک بحرین، کویت،قطر اوراومان میں مقیم پاکستانیوں نے جولائی سے لیکر اپریل 2018ء تک 1717.86 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، مالی سال 2017-18ء کے اسی عرصہ میں بحرین، کویت،قطر اوراومان میں مقیم پاکستانیوں نے 1815.82 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔0

Browse Latest Business News in Urdu