امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں استحکام

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں استحکام
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں استحکام رہا جس کی وجہ عالمی اقتصادی شرح نمو سست رہنے بارے خدشات ہیں تاہم اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے امکان کے باعث نرخوں کی صورتحال مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 62.29 ڈالر فی بیرل کی سطح پر مستحکم رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1 سینٹ اضافے کے ساتھ 53.27 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

Your Thoughts and Comments