ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 20 سے زیادہ چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کرچکی ہیں،

وفاقی حکومت نے فیڈمک کے خصوصی اقتصادی ژونز کو گیس و بجلی کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 17 جون 2019 15:31

ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 20 سے زیادہ چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کرچکی ہیں،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کا خصوصی اقتصادی زون براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ملکی سرمایہ کاری کے اعتبار سے پاکستان میں سب سے آگے ہے، ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں20 سے زیادہ چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کرچکی ہیں، وفاقی حکومت نے ایف آئی ای ڈی ایم سی کے تمام خصوصی اقتصادی زونز کو گیس اور بجلی کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایف آئی ای ڈی ایم سی کے تمام خصوصی اقتصادی زونز کو گیس اور بجلی کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، فیسکو نے 80 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لیے 20 کروڑ روپے طلب کیے ہیں جن میں ٹرانسمیشن لائنز اور ان کے ذیلی انتظامی اخراجات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ زیرو پوائنٹ تک یوٹیلیٹیز کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہوگی، سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری عمر رسول نے فنڈز کا بروقت اجراء کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اس ضمن میں فنڈنگ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے کی جائے گی اور ابتدائی طور پر 1.4 ارب روپے (ایک ارب چالیس کروڑ روپی) مختص کیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ 40 میگا واٹ کے گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے لیے این او سی پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ 40 میگاواٹ کے ایک اور ٹرانسفارمر بارے مفاہمت پر دستخط ہوچکے ہیں جو ضرورت پڑتے ہی اسی گرڈ سٹیشن پر نصب کردیا جائے گا، تاہم دوسرے گرڈ سٹیشن کی تعمیر کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سیل کا عمل شروع ہوچکا ہے اس لیے ان کی کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی ) کو رواں سال دسمبر تک 20 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے۔ نیو علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے مقاصد بیان کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس سے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تجارتی توازن، روزگار کے مواقع اور خدمات کے ذریعے سرمایہ کاری اور موثر انتظام کاری میں اضافہ ہوگا۔کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عامر سلیمی نے کہا کہ کمپنی علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھنے پر غور کررہی ہے، یہ منصوبہ جاذب سرمایہ کمپنیوں کے لیے پرکشش ہوگا اور اس سے پاکستان کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد