ایف پی سی سی آئی نے وفاقی بجٹ کے حوالہ سے تاجر برادری کی شکایات پر غور کیلئے اعلیٰ سطح کی 17 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

تاجر رہنما افتخار علی ملک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ملک بھر سے تاجروں کو اپنی شکایات تین دن میں کمیٹی تک پہنچانے کی ہدایت

پیر 17 جون 2019 17:34

ایف پی سی سی آئی نے وفاقی بجٹ کے حوالہ سے تاجر برادری کی شکایات پر غور کیلئے اعلیٰ سطح کی 17 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی ) نے وفاقی بجٹ کے حوالہ سے تاجر برادری کی شکایات پر غور کے لئے اعلیٰ سطح کی 17 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے سربراہ انجنیئر دارو خان اچکزئی نے اعلان کیا کہ معروف تاجر رہنما اور یونائٹڈ بزنس گروپ کے چیئر مین افتخار علی ملک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

ملک بھر کی تاجر برادری کے نمائندوں کو اس کمیٹی میں نمائندگی دی گئی ہے جن میں فیڈریشن کے زونل چیئرمین پنجاب رئوف مختار، ایل سی سی آئی کے صدر الماس حیدر شامل ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں وحید احمد، کریم خلیل، اعجاز عباسی، الیاس بلور، زاہد شنواری، حاجی محمد افضل، زبیر طفیل، خالد تواب، مظہر اے ناصر، بشیر جان محمد، عارف حبیب، نور محمد خان، گوہر اعجاز اور بنیش خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے سربراہ افتخارعلی ملک نے تمام چیمبرز اور تاجر تنظیموں سے کہا ہے کہ اپنی اپنی شکایات تین دن کے اندر ان کو یا ایف پی سی سی آئی کے صوبائی دفاتر کو پہنچائیں تا کہ ان کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کے چیئرمین اسد عمر اور گورنر پنجاب محمد سرور چوہدری نے انہیں ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لئے تمام متعلقہ فریقوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے ٹھوس اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تاجر برادری کی تمام جائز شکایات دور کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی تمام شکایات کو یکجا کرکے اور ڈیٹا تیار کرکے متعلقہ وفاقی وزراء اور مشیروں سے ملاقاتیں کرے گی تاکہ تاجر برادری کی شکایات کا ازالہ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حکومتی کمیٹی سے ملاقات سے قبل تاجروں کی تجاویز کو یکجا کرکے ایک بارپھر ان سے مشاورت کریں گے۔

اس سلسلہ میں کمیٹی کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کرے گی۔افتخار علی ملک نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور یہ حکومت کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں تاجروں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے اقدامات کرے۔اس موقع پر یونائٹڈ بزن گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ کمیٹی تاجر برادری کی امنگوں پر پورا اترے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ