ایل این جی اور ایل پی جی پر ٹیکس بڑھانے سے معیشت متاثر ہو گی: میاں زاہد حسین

فیصلے سے مجموعی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، دور افتادہ علاقوں میں عوام کو گیس پہنچانے کا انتظام بہتر بنایا جائے

پیر 17 جون 2019 17:49

ایل این جی اور ایل پی جی پر ٹیکس بڑھانے سے معیشت متاثر ہو گی: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ایل این جی اور ایل پی جی پر اضافی ٹیکس عائد کرنے سے ملکی آبادی اور معیشت کا ہر اہم شعبہ متاثر ہو گا اس لئے اسے واپس لینے پر غور کیا جائے۔

ایل این جی پر کسٹم اور فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سمیت مختلف محاصل عائد کرنے سے عوام کے زیر استعمال سستا ایندھن مہنگا ہو جائے گا۔ اس سے کمرشل اور پبلک اور ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھ جائیں گے جبکہ بجلی فرٹیلائیزرٹیکسٹائل اور جنرل انڈسٹری کی پیداواری لاگت بھی بڑھ جائے گی۔بجلی مہنگی ہو گی توپاور کمپنیاں اسکا اثر صارفین پر منتقل کر دیں گی جس سے انکی زندگی مزید مشکل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

فرٹیلائیزر انڈسٹری اپنی مصنوعات کے نرخ بڑھا دے گی جس سے زراعت متاثر ہو گی جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی کاروباری لاگت بڑھنے سے روزگار اور برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ بجٹ میں ایل این جی کی درآمد پر پانچ فیصد کسٹم ڈیوٹی اور دس فیصد فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی عائد کرنے سے ملک میں پٹرول کا استعمال بڑھ جائے گا جبکہ ایل این جی ا سٹیشن بند ہو سکتے ہیں۔

بجٹ میں ایل این جی کی طرح ایل پی جی پر بھی کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔ملک میں ایل پی جی کی کھپت نوے ہزار میٹرک ٹن ماہانہ ہے ، ملکی ضرورت کی 80 فیصد مقامی ذرائع سے حاصل کی جاتی ہے جبکہ 20 فیصد کے لئے درآمدات پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ موسم سرما میں سوئی گیس کی کمی کی وجہ سے ایل پی جی کی طلب دُگنی ہو جاتی ہے اور جو دور دراز علاقے گیس سے محروم ہیں وہاں کے لوگوں کے لئے یہ ایک نعمت سے کم نہیں۔

جن علاقوں میں گیس نیٹ ورک موجود نہیں ان علاقوں میں ایل پی جی کی فراہمی کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے کیونکہ گیس کی عدم موجودگی میں عوام کے پاس جنگلات کاٹنے کا آپشن رہ جاتا ہے جو ماحول کیلئے نقصان دہ ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایل این جی کی درآمدکنندگان کے بجائے مقامی پروڈیوسرز کو زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت ہے جبکہ اوگرا دور دراز علاقوں میں ایل این جی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے لائسنس جاری کرنے کے عمل کو تیز کرے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک میں زمینی راستے سے غیر معیاری ایل پی جی کی اسمگلنگ زور و شور سے جاری ہے جس میں بعض بڑی مچھلیاں بھی ملوث ہیں۔ ایل پی جی کی ا سمگلنگ سے نہ صرف مقامی صنعت متاثر ہو رہی ہے جبکہ حکومت کو بھی ریونیو کی مد میں بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جس کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی