پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے باوجود سرمایہ کاری مالیت

میں15کروڑ63لاکھ روپے سے زائدکااضافہ

بدھ 19 جون 2019 18:39

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے باوجود سرمایہ کاری مالیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس 34600کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا،مندی کے باوجودسرمایہ کاری مالیت میں15کروڑ63لاکھ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت4.59فیصدکم جبکہ50.63فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،توانائی، بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای 100 انڈیکس 34810پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے نتیجے میں تیزی اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس34522پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں ایک بار پھرخریداری دیکھی گئی ،جس سے مارکیٹ میں ریکوری آئی، جس سے کے ایس ای100انڈیکس کی 34600کی سطح بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائوکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس25.60پوائنٹس کمی سی34656.12 پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کو مجموعی طور پر316کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی136کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،160کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں15کروڑ63لاکھ99ہزار864روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب91ارب36کروڑ99لاکھ55ہزار871روپے ہوگئی۔

بدھ کومجموعی طور پر9کروڑ93لاکھ45ہزار760شیئرز کاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت47لاکھ84ہزار6300شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت96.17روپے اضافے سی6849.00 روپے اورہینوپاک موٹرزکے حصص کی قیمت14.90روپے اضافے سی329.90روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیورفوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت268.75روپے کمی سی5170.00روپے اورانڈس موٹرزکمپنی کے حصص کی قیمت39.40روپے کمی سی1125.51روپے ہوگئی ۔

بدھ کومیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ41لاکھ34ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت14پیسے کمی سی25.36روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ28لاکھ22ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت31پیسے کمی سی9.19روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس3.51پوائنٹس کمی سی16351.34پوائنٹس،کے ایم آئی30 انڈیکس189.45پوائنٹس اضافے سی55435.38پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس.57پوائنٹس اضافے سی25360.56پوائنٹس پربندہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..